رفاہ یونیورسٹی نے دوسرا آئی سی آر ایس اور پانچواں آئی سی اے ایچ ایس منعقد کیا، جس میں 3000 مندوبین، 135 قومی اور 40 بین الاقوامی مقررین 17 ممالک سے شریک ہوئے


0

رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کیمپس کے زیر اہتمام پانچویں انٹرنیشنل کانفرنس برائے ریہیبلیٹیشن سائنسز اور دوسر انٹرنیشنل کانفرنس برائے الائڈ ہیلتھ سائنسز مورخہ تین تا پانچ اکتوبر 2025 پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی جس کا موضوع کمیونٹی پر مبنی نتائج پر تحقیق اور مروجہ طریقہ کار تھا۔
ان کانفرنسز سے پہلے 55 ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جن میں 27 ورکشاپس میں بین الاقوامی مقررین کے ذریعے 500 سے زائد شرکا کو تربیت فراہم کی گئی ان میں سے 30 ورکشاپس قومی لیول پر منعقد کی گئی جن میں 750 شرکاء نے حصہ لیا اور چار پیشاورانہ سرٹیفکیٹ کورسز کیے گئے جن سے 120 شرکا مستفید ہوئے۔
قومی اور بین الاقوامی اداروں سے کل 3 ہزار سے زائد شرکاء نے کانفرنسز میں شرکت کی جن میں 20 ان لائن شرکاء بھی شامل ہیں۔
205 تحقیقی مکالمے ، 96 زبانی لیکچر اور 108 پریزنٹیشنز کانفرنسز میں پیش کی گئی 40 کلیدی نامور بین الاقوامی مقررین جن کا تعلق 17 سے زائد ممالک سے تھا جن میں امریکہ برطانیہ اسٹریلیا سویٹزرلینڈ ائرلینڈ ملائیشیا اٹلی اردن سعودی عرب متحدہ عرب امارات بحرین جاپان عمان مصر روس نائجیریا شامل ہیں۔
پاکستان کے معروف تعلیمی تحقیقی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں سے 135 قومی کلیدی مقررین نے شرکت کی اس کے نتیجے میں 100 سے زائد صنعتی اور علمی تعاون کی راہیں ہموار ہوئیں۔


Like it? Share with your friends!

0
zeeshan

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *