یاسر حسین اور نوشین شاہ آمنے سامنے بات بحث سے نکل کر شدت اختیار کرگئی


0

آج کل سوشل میڈیا پر اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی میں بن بلائے شرکت کرنے والی مہمان “نوشین شاہ “ زیر بحث ہیں۔ لیکن اب یہ بات بحث سے آگے نکل چکی ہے بلکہ یوں کہئیے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان یہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہےکیونکہ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی شادی میں زبردستی مدعو کرنے کے لئے نوشین شاہ کے وائس میسیجز پیش کرنے کی بات کردی ہے۔

حال ہی میں یاسر حسین نے نجی چینل کے شو “گھبرانہ منع ہے” میں شرکت کی جہاں شو کے میزبان واسع چوہدری نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے ان میں سے ایک سوال اُن کی شادی میں شرکت کرنے والے بن بلائے مہمانوں سے متعلق بھی تھا۔ یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے جس کی وجہ ہماری شادی کا دعوت نامہ تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ کچھ مہمان ایسے بھی تھے جوکہ دعوت نامے کے بغیر زبردستی آئے تھے ،جن میں سے ایک “نوشین شاہ”تھیں اور ان کے سوا کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مقبول نہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

یاسر حسین نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں۔ پھر موضوع بدلتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔ یہی نہیں بلکہ یاسر حسین اور واسع چوہدری کا رویہ نوشین شاہ کے لیے ہتک آمیز بھی تھا اور دونوں شو میں نوشین کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی نظر آئے۔

اس شو کا کلپ وائرل ہونے کے بعد مداح نوشین شاہ کے جواب کے منتظر تھے لیکن نوشین شاہ کی جانب سے پہلے کوئی واضح جواب دینے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہوں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔

Image Source: Instagram

بعدازاں، اس بارے میں نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کے گھر بن بلائے جاسکتا ہے؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟ بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ وہ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں گے۔

Image Source: Instagram

نوشین شاہ کی اس بات کے جواب میں یاسر حسین ایک بار پھر میدان میں آگئے اور انہوں نے سارے معاملے کا قصور وار شو کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شو میں ایسے سوالات ہی کیوں پوچھے جاتے ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے لکھا کہ اگر سچ بولنے کے لیے میں غلط ہوں تو اسے پوچھنے والے شوبھی غلط ہیں، دکھانے والے ٹی وی چینل بھی غلط ہیں، اور عوام کو مصالحہ لگا کر بتانے والے بلاگر کے پیجز بھی غلط ہیں اور وہ لوگ بھی جو یہ سب پڑھ کر مزہ لیتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں پورا سسٹم ہی غلط ہے میں اکیلا نہیں۔

اپنی اگلی پوسٹ میں انہوں نے نوشین شاہ کے بارے میں لکھا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ،ان کے پاس نوشین شاہ کے وائس میسیجز ہیں جس میں انہوں نے زبردستی یاسر حسین کو شادی میں بلانے کا کہا اور ایک بار نہیں کئی بار کہا جس پر تنگ آکر یاسر حسین کو انہیں بلانا ہی پڑا لیکن وہ شادی میں آکر بھی سب کو تنگ ہی کرتی رہیں۔ اس کے علاوہ یاسر حسین نے عوام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی معاملے کی حقیقت جانیں بغیر یکطرفہ رائے قائم کرکے حمایتی نہ بن جایا کریں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

سوشل میڈیا پر جاری دونوں فنکاروں کے درمیان یہ جملہ بازی کب تک جاری رہےگی؟؟ اس بارے میں فی الحال تو کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس بار یاسر حسین نے نوشین شاہ کے میسیجز بطور ثبوت پیش کرنے کی بات کر دی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کہانی کا اینڈ کیا ہوتا ہے!!


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *