ملک میں ایک بار پھر سے معمول کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ


0

جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم اور پروفیشنل ایجوکیشن شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے تمام تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر سے جاری کردہ پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ سے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز کھولے جائیں گے۔

اس موقع وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق ان تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، جن شہروں میں اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پابندی عائد تھی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نارمل زندگی کی جانب گامزن ہیں۔

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے حوالے سے شفقت محمود نے اس بات کو ایک بار پھر واضح کیا کہ تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر طے شدہ ایس او پیز پر عمل پیرا رہیں گے ۔ جس میں سوشل ڈسٹینسنگ یعنی جسمانی دوری، ماسک پہننا اور ہاتھوں کو دھونے کی سہولیات کو یقینی بنانا شامل ہے۔

اگرچے تعلیمی سرگرمیوں کا پھر سے بحال ہونا ایک مثبت عمل ہے، لیکن یہاں بظاہر ایسا لگتا ہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے اس اعلان سے لاکھوں پاکستانی طلباء کے دلوں کو توڑ دیا ہے، کیونکہ اب سے آن لائن کلاسس کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، جوکہ پچھلے ایک سال سے کورونا وائرس کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے اخیتار کیا گیا تھا۔

Image Source: Facebook

اس اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت کے لیکر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے مزاحیہ اور میمز اور ٹوئٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا، لوگ مختلف انداز میں اس پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں اور شفقت محمود سے اپنے اپنے شکوے کررہے ہیں۔

واضح رہے اس قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے اعلان کیا گیا، جس کے تحت نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے کردیا گیا تھا جبکہ پہلی سے ساٹھویں جماعت کے طلباء کی سرگرمیوں کا آغاز 1 فروری سے کردیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) نے ایک طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ کراچی، لاہور، پشاور اور حیدرآباد میں طلباء کی حاضری 50 فیصد تک ہوگی جبکہ طلباء الٹرنیٹ دنوں کو بلایا جائے گا، تاکہ کورونا وائرس کے خطرے سے بچا جاسکے۔

Image Source: Twitter

جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) کی جانب سے اب ایک بار پھر سے انڈور مقامات پر شادی کی اجازت دے دی، جس کا اطلاق 21 مارچ ہوگا، جبکہ شہریوں اس چیز پر پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو لازمی بروئے کار لائیں جن میں ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹنسگ شامل ہے۔

سینما گھر اور مزارات بھی 15 مارچ سے کھلیں گے ، تاہم ، این سی او سی نے عوام سے ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹینسنگ کی مشق کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ ضرورت پڑنے پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بھی نافذ کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ دیکھنے کے بعد حکومت نے گذشتہ سال نومبر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *