کراچی کے کھانے پورے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین ہیں


0

یوں تو پاکستان کا ہر ایک حصہ اپنی الگ اور مختلف خوبی کے باعث مشہور ہے، لیکن جب بات ہوتی ہے، یہاں کے پکوانوں کی تو پھر یہ فیصلہ کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے کہ کہاں کا کھانا زیادہ لذیذ اور اچھا ہے، کیونکہ سب ہی جگہ کا مختلف انداز اور طریقہ کار ہے لیکن چونکہ ایک عمومی رائے ہے کہ اگر آپ دیسی اور مصالحے دار کھانوں کے شوقین ہے تو پھر آپ نے شہر قائد یعنی کراچی کا رک کرنا ہے، کیونکہ اس بات کا اعتراف محض اب مقامی لوگ نہیں کر رہے ہیں بلکہ پڑوسی ملک سے بھی یہی رائے آئی ہے کہ اگر کھانا کھانا ہے تو پھر کراچی آنا ہے۔

کراچی جسے چٹخارے دار اور مصالحے دار کھانوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے، ان کھانوں کی لذت ناصرف ملک بھر کے لوگوں بلکہ بیرون ملک سے لوگوں کو اپنی کھینچ لینے کا خوب ہنر رکھتی ہے، اور ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا، جس میں معروف بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بات کا اقرار کئے بغیر نہ رہے سکیں کہ، کراچی کے کھانے پورے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین ہیں۔

Image Source: Gulf News

جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ بوچا بھٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری بولی ووڈ کی ماضی کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اس دوران شوٹنگ اور شوز کے سلسلے میں وہ دنیا کے مختلف ملکوں کا سفر کرچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا کے سب سے بہترین کھانوں کا مرکز قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سمیر نامی صارف کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی، جس میں انہوں نے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “بغیر کسی تنازعے کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپئن ہے لہذا اس بات پر بحث نہ کی جائے۔

جس کے جواب میں معروف پروڈیوسر فیصل رفیع نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں کہوں گا پورے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا۔ یعنی کراچی کے کھانے پورے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین ہیں۔

جس پر ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فیصل رفیع سے کہا کہ میں آپ کی بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتی ہوں کہ کراچی کے کھانے پورے جنوبی ایشیا میں کراچی کے کھانے بہترین ہیں۔

واضح رہے مشہور ومعروف بھارتی پروڈیوسر مھیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ ماضی میں کئی بار پاکستان آچکی ہیں، اگرچے پاکستان آنے کے بعد ان کا بیشتر وقت وہ لاہور میں ہی قیام کرتی ہیں، البتہ سال 2003 میں کارا فلم فیسٹیول سمیت کئی بار وہ کراچی بھی آچکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *