ڈیٹا اور پاسورڈ چوری ہونے سے بچانے کا بہترین طریقہ سامنے آگیا


0

انٹرنیٹ دورِ حاضر کی ضرورت ہے لیکن اکثر اوقات دوستوں، مہمانوں کے ساتھ انٹرنیٹ کنکشن شیئر کرنے میں پاس ورڈ کے چوری ہونےکا خدشہ رہتا ہےکیونکہ پاس ورڈ چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

لیکن اب پریشان ہونےکی ضرورت نہیں کیونکہ ٹیکنولوجی کے اس دور میں ہر چیز کا حل موجود ہے، اب آپ اپنے انٹرنیٹ کے پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرکے دوسروں کو باآسانی وائی فائی تک رسائی دے سکتے ہیں۔

صارفین کے لئے پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کیلئے نئی ویب سائٹس اور ایپس نے اس سہولت کو آسان بنا دیا ہے۔ وائی فائی پاس ورڈ کو “کیو آر کوڈ” میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff.com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور “وائی فائی نیٹ ورک”یا “وائی فائی لاگ ان “کا انتخاب کریں، وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA  کا انتخاب کریں اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسکو باآسانی ڈاؤن لوڈ کیاجا سکتا ہے۔ آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقارب کو دے دیں جو پاس ورڈ کے بغیر ہی باآسانی وائی فائی سے کنیکٹ ہوجائیں گے۔

صارفین کیلئے یہ سہولت دو برس قبل متعارف کروائی گئی تھی، اور اب اس ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کی گئی ہے اور نئی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان، موثر اور قابل عمل بنا دیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *