ڈبلیو ایچ او نے بہتر کورونا مخالف نتائج دینے والی ویکسین کا نام بتادیا


0

جہاں سال 2020 کو دنیا کا حالات اور واقعات کے حوالے سے مشکلات اور بری خبروں کا سال قرار دیا جارہا ہے وہیں اس ہی سال آنے والی عالمی وباء کورونا وائرس کے علاج سے منسلک ایک اچھی اور مثبت خبر سامنے آئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لئے تیار ہونے والی ویکسین میں اسٹرازینیکا نامی کمپنی کی ویکسین کو اب تک کی سب بہتر اور کامیاب ویکسن قرار دیا ہے۔

جہاں اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے وہیں دوسری جانب کئی عالمی نامور دوا ساز کمپنیاں اور ان سے جڑے سائنسدان اس وائرس کو قابو پانے کے لئے ویکسن کی تیاری میں مصروف ہیں تاکہ جلد از جلد اس دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے باہر نکال لیا جائے۔

اس ہی سلسلے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منسلک سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے علاج کے گرز سے تیار ہونے والی ویکسین کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس کے مطابق اسٹرا زینیکا نامی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسن کو اب تک کی سب بہتر اور کامیاب ویکسن قرار دیا ہے۔

اسٹرا زینیکا نامی کمپنی یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ کے ویکسین گروپ کے ساتھ مل کر تیار کررہی ہے۔

اس ویکسین کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اسٹرا زینیکا کی ویکسن کو ایک بن مانس پر آزمایا گیا ہے جو ویڈینو نامی وائرس میں مبتلا تھا۔ ویکسن کے استعمال سے بن مانس کے جسم میں ایسے پروٹین پیدا ہوئے جس کی مدد سے بن مانس کے جسم سے وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا۔

جبکہ اس ہی فہرست میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے تیار ہونے والی ویکسین موڈرانا کو بھی کافی بہتر نتائج دینے پر اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ اگرچہ کورونا وائرس کی ویکسن کے حوالے سے 200 کمپنیوں کی ویکسن پر مشتمل اس فہرست میں اب تک صرف 15 ایسی ویکسن ہیں جن کے کلینیکل ٹرائلز ہوچکے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *