پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ


0

پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت اب 100.10 تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمرمی کو منظور کرلیا، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جس کی منظوری کے بعد اب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 25 روپے 58 کے اضافے کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت اب 100.10 ہوگئی ہے ۔ جبکہ اس ہی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی فی لیٹر 21 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101.46 تک پہچ گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 23 روپے 50 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔ تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں محض 17 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے عام طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی کا فیصلہ مہنے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے البتہ اس بار اضافہ مہینہ ختم ہونے سے چار روز قبل ہی کردیا گیا ہے۔

اس تمام صورتحال میں جہاں عوام کو کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معاشی مسائل کا سامنا تھا وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اتنے اضافے نے متاثرہ عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ عوام سوشل میڈیا پر حکومت کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لوگوں کا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال نے جہاں پہلے ہی نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے وہاں ایسا اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ایک بڑی واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جس کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں ایک بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جبکہ قیمتوں واضح کمی کے بعد ملک پھر میں پیٹرول کی قلت بھی پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانا پڑیں تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *