وفاقی کابينہ میں وزراء کے قلمدان میں بڑی تبدیلیاں


0

وفاقی کابینہ میں اچانک اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر ریلوے سے ہٹا کر وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں بڑی سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے سے ہٹا کر وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر پہلے سے تعینات بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ کا قلمدان واپس لے لیکر انہیں وفاقی وزیر انسدادِ منشیات تعینات کردیا گیا ہے جوکہ اس سے قبل سینیٹر اعظم

وفاقی کابینہ میں ہونے والے ردوبدل میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی پرانی وزارت کے قلمدان یعنی وزارت ریلوے کا قلمدان اب سینیٹر اعظم خان سواتی کو سونپ دیا گیا ہے۔

Image Source: Radio Pakistan

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ٰزیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال صورتحال پر مشاورت کی گئی، جہاں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ہونے والی اہم تبدیلیوں پر انہیں اعتماد میں لیا۔

دوسری جانب انہیں بڑی تبدیلیوں میں ہونے ایک نام ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا ہے، جنہیں ایک بار پھر سے وزارت خزانہ کے اہم منصب پر تعینات کردیا گیا ہے، اس سے قبل وہ مشیر خزانہ کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اس سلسلے میں آج ایوان صدر میں سادہ تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیر منتخب شخص یعنی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر خزانہ بنایا ہے۔

یاد رہے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا یہ تیسرا حکومتی سال ہے، تاہم حکومت بنانے سے لیکر اب تک وفاقی کابینہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ چوتھی بار وزراء کے قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *