پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازش بے نقاب


0

یوروپی یونین (ای یو) کی ڈس انفولیب کے محققین نے بھارت سے چلائے جانے والی جعلی ویب سائٹوں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے عالمی نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے، جو پچھلے 15 سالوں سے منفی پروپیگنڈے کی تشہیر کر رہے ہیں۔ اس نیٹ ورک کو برسلز اور جنیوا سے چلا یا جا رہا ہے تاکہ وہ پاکستان اور دوسرے دشمن ایشین ممالک کو بدنام کرے۔

یورپی ریسرچ گروپ “ڈس انفولیب “کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹس انڈیا کے مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں جو مستقل پاکستان پر تنقید کرتی پائی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ بھارت نےاپنے اس منفی پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لئے کئی این جی اوز، میڈیا اور تھنک ٹینک کا استعمال کیا۔ اس سلسلے میں یہ نیٹ ورک جعلی این جی اوز، جعلی مقامی میڈیا ادارے، فرضی شناخت اختیار کرکے یا دوسروں کی شناخت چرا کر اسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتارہا ہے۔

ڈس انفو لیب کی اس تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایک این جی او جس کی سربراہی یورپین پارلیمینٹ کے سابق صدر مارٹن شولز کر رہے تھے، 2007 میں انہوں نے اس کی سربراہی چھوڑ دی لیکن ابھی بھی وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں باقاعدگی سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
Tweet 2

تحقیقی رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ نامور بین الاقوامی انسانی حقوق کے وکیل لوئس سوہن کو بھی استعمال کیا گیا، وکیل کو 2007 میں اقوام متحدہ (یو این) کے ایک پروگرام میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ 2011 میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ایک پروگرام میں بھی شرکاء کے طور پر پیش کیا گیا۔ جبکہ اس وکیل کا 2006 میں انتقال ہوگیا تھا۔
Tweet 3

ای یو ڈس انفو لیب نے انڈین کرونیکلز کےاس نیٹ ورک کے پیچھے بھارت کی بزنس ایسوسی ایشین سری واستوا گروپ کو ملوث قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے 2019 میں بھی تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ بھارت کا سری واستو گروپ دنیا کے 65 سے زائد ممالک میں 260 سے زائد ایسی فیک نیوز ویب سائٹس کی رہنمائی کررہا ہے جو بھارتی مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں جو بارہا پاکستان پر تنقید کرتی پائی گئی ہیں۔
Tweet 4

بھارتی مفاد میں کام کرنے والے اشاعتی اداروں میں ای پی ٹوڈے (ای پی ٹوڈے)جو جعلی یورپی پارلیمنٹ آن لائن میگزین بھی شامل ہے جو برسلز، بیلجیم میں 2006 سے کام کررہا ہے۔ اس جریدے کا انتظام انڈین سٹیک ہولڈرز کے ہاتھ میں ہے جن کے تعلقات سری واستوا نامی ایک بڑے نیٹ ورک کے تحت کام کرنے والی این جی اوز، تھنک ٹینکس اور ان سے منسلک افراد سے ہے۔ اس میگزین میں بھارتی مفادات کے پیش نظر یورپی پارلیمنٹ کے ممبروں کے علاوہ دوسرے سیاست دانوں کی رائے بھی شائع کی جاتی ہے۔
Tweet 5

تاہم، ان جعلی خبروں کی تشہیر میں بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی ایشیاء نیوز انٹرنیشنل یعنی (اے این آئی ) اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈس انفو لیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ اے این آئی نے ہر وہ پریس ریلیز ،ویڈیو اور خبر چلائیں جو پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہیں اور اس پر شائع ہونے والا مواد بغیر کسی سوال کے بڑے پیمانے پر انڈین میڈیا کی زینت بنتا گیا۔

اس سال کے شروع میں یورپی یونین کی ڈس انفولیب نے دوبارہ انکوائری شروع کی جس سے یہ انکشاف ہوا کہ ہندوستانی حکومت پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے جعلی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

دیکھا جائے تو پڑوسی ملک مختلف ہتھکنڈوں سے مسلسل اپنی سازشیوں میں ملوث ہے اور وہ سوشل میڈیا کے علاوہ جعلی، بے بنیاد اور متنازعہ خبروں سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچارہا ہے۔ اس حوالے سے رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے بھی بھارتی میڈیا کو توڑ مڑور کے جعلی خبریں پھیلانے پر طنز کیا تھا لیکن بھارت کا میڈیا اپنے منفی پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا اور اس کے بعد بھی کراچی میں سول وار کی جعلی افواہیں پھیلائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format