سوشل میڈیا پر کنول اور ذوالقرنین کی شادی کی تصویریں وائرل


0

پاکستان کے دو مقبول ٹک ٹاکرز ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جیسے ہی ان دونوں ٹک ٹاکرز کی شادی کی خبر سامنے آئی تو مداحوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا بلکہ دونوں ستاروں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

پھر دونوں ستاروں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر ٹک ٹاک، انسٹاگرام سمیت ٹوئٹرپر خوب شیئر ہوئیں۔ دونوں ٹک ٹاکرز نے اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا اور اس تقریب میں کنول آفتاب کے ٹک ٹوکرز دوستوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ان تصاویر میں دانیال ، موسیٰ حسین ، سلمان ضمیر ، وردہ جاوید اور عادل باجوہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کنول آفتاب نے ڈھولکی میں اورنج رنگ کے پشواس پر پھولوں کا زیور پہنا۔

دوسری طرف دولہا کے دوست نے سفید کُرتے میں ملبوس ذوالقرنین سکندر کی چہرے پر ابٹن لگی تصویر شیئر کی۔

نکاح سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنول آفتاب نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ لکھا ہے کہ کل میری ذوالقرنین سے شادی ہے، تمام لوگ ہمارے لئے دعا کریں۔ مایوں کی تقریب میں دلہن کنول آفتاب نے پیلے رنگ کے روایتی مایوں کا جوڑا پہنا اور دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگائی ۔دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں ۔

ڈھولکی اور مہندی کے بعد ذوالقرنین سکندر نے اپنے نکاح کا باضابطہ اعلان “دعوت نامے” سے کیا۔

ملک میں کوویڈ-19 کی صورتحال کے باعث نکاح کی اس تقریب میں ایس او پیز کے پیش نظر محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ نکاح کے لئے کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے۔ کنول آفتاب نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھی جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی خوبصورت ویڈیوز فیس بُک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اتنی مقبول ہوئیں کہ ٹوئٹرپر ” کنول آفتاب ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو 12 ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ ) سے زائد فالوورز کے ساتھ جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری مقبول ترین ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جب کہ ذوالقرنین لڑکوں میں پہلے نمبر پر آتے ہیں جن کے 11 ملین فالوورز ہیں۔

ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ کئی ٹی وی کمرشلز میں کام بھی کرچکے ہیں۔ ٹک ٹاک کے علاوہ کنول آفتاب ایک نجی ویب چینل پر شو کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پربے حد پسند کیا جاتا تھانیز ان دونوں ستاروں کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوتی تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *