عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی


0

معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے لودھراں کی رہائشی سیدہ دانیہ شاہ سے 10 فروری 2022 کو تیسری شادی کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔ تاہم شادی کے محض تین ماہ گزرنے کے بعد ہی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخِ نکاح نان نفقہ اور حق مہر کے لئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے ، جس کے مطابق حق مہر میں ایک عدد کوٹھی، گاڑی اور زیورات کی کل مالیت 11 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔

aamir liaquat third marriage
Image Source: Instagram

دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخِ نکاح کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے میرے والدین کو سبز باغ دکھا کر رشتہ حاصل کیا اور کہا تھا کہ میں شادی کے بعد مدعیہ کو ایک علیحدہ کوٹھی، کار اور ہر قسم کی آسائش دوں گا۔ ابتداء میں عامر لیاقت کا رویہ اچھا رہا لیکن بعد میں خراب ہوتا چلا گیا اور تشدد کرنا اُن کا معمول بن گیا۔ والدین کی عزت کی خاطر وہ ہر ظلم اورستم برداشت کرتی رہی۔

Image Source: Instagram

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر نشہ کرنے کاالزام بھی عائد کیا ہے۔درخواست کے مطابق عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے ہیں اور تشدد کرکے مدعیہ کو نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور غیر مردوں کے سامنے آنے کو بھی کہتے ہیں۔ وہ مدعیہ کو نامناسب ویڈیو بنانے پر بھی مجبور کرتے رہے ہیں، اور انکار کرنے پر پانچ پانچ روز تک ایک کمرے میں بند کیے رکھا ہے۔تاہم عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی پر مبارکباد

مزید برآں ، دانیہ شاہ نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، عدالت میں خلع لینے کے لئے آئی ہوں ، عامر لیاقت مجھے بہت زیادہ ٹارچر کرتا تھا اور اب وہ میرے گھر والوں کو دھمکیاں رہا ہےکہ میں پولیس لیکر آجاؤں گا ، یہ کردوں گا، وہ کردوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتا ہے یہ ویسا بالکل نہیں ہے ، یہ ایک شیطان ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں شادی کی تھی اور رواں برس دونوں کے درمیان خلع ہوگئی تاہم خلع ہونے کے فوری بعد عامر لیاقت نے خود سے 31 برس کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی تھی۔انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ شب میرا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ ان کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ پلیز ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی ایک تاریک راہ سے گزرا ہوں جو میرے لیے ایک براموڑ ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ کو طلاق دیدی تھی ،جبکہ ان کے پہلی بیوی سے دوبچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *