عامر لیاقت نے اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی تردید کردی


1

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی تمام افواہیں کی تردید کردی، اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے متعلق غلط خبریں پی ٹی آئی کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ جن کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے، وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔ یہ خبر سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کی طلاق کی تصدیق کے محض چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔

aamir liaquat third marriage
Image Source: Instagram

اس ہی سلسلے میں پچھلے دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور سیدہ دانیہ شاہ کی علحیدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، جنہیں اب ڈاکٹر عامر لیاقت نے خود سے رد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں کہ میں نے دانیہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ میں پی ٹی آئی اور ان کے کرائے کے غنڈوں کو وارننگ دے رہا ہوں، میرے گھر میں مت گھسنا، ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔ اپنی پوسٹ میں عامر لیاقت کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سیدہ دانیہ شاہ بھی مینشن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کا طوبیٰ کی تصویر پر طنزیہ وار

بعدازاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک اور ویڈیو پوسٹ شئیر کی، جس میں ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کہتی ہیں کہ ان میں اور عامر لیاقت میں کوئی علحیدگی نہیں ہوئی، وہ دونوں ایک ہیں، ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

اس موقع عامر لیاقت نے پوسٹ کی تفصیلات میں مزید لکھا کہ پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سناؤں۔۔ میں ایف آئی آے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہُ کرتا ہوں، ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنتس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے ان سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ البتہ عامر لیاقت نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ طوبیٰ انور ابھی بھی ان کی بیوی ہیں، انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے، وہ تو آج بھی ان کی عزت کرتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا، ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی تھی جبکہ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے بیٹا اور بیٹی ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *