حنا ربانی کھر پر فواد چوہدری کی بےجا تنقید، ٹوئیٹر صادفین نے معافی کا مطالبہ کردیا


0

سابق وزیر اطلاعات ونشریات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے حال ہی میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے حوالے سے کچھ غیر مناسب جنسی تبصرہ کیا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت نہ پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 اپریل کو فواد چودھری کی جانب سے بطور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا ایک پرانا انٹرویو شئیر کیا گیا، جوکہ سال 2011 میں ہوا تھا۔ اس میں انہوں نے حنا ربانی کھر کی ذہانت اور قابلیت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے، ان کے برکن بیگز سے بات کو جوڑ دیا۔ واضح رہے وہ عہدے پر فائز ہونے والی ناصرف کم عمر ترین شخصیت تھیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون تھیں، جو وزیر خارجہ کے عہدے پر فائر ہوئیں تھیں۔

Image Source: Twitter

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک کم آئی کیو خاتون کو مقرر کرتے ہیں، جن کی شہرت کا واحد دعویٰ ان کے برکن بیگز اور مہنگے آئی شیڈز ہوں اس طرح کی غلطیاں معمول بن جائیں گی، امید ہے کہ ہم جلد از جلد اس سے چھٹکارا پالیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ھیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس کے برعکس سوشل میڈیا صارفین کو سابق وزیر فواد چودھری کا یہ ہتک آمیز بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو یہ واضح بھی کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے سپوٹر ہیں لیکن وہ ان کے بیان کی حمایت نہیں کریں گے، حد تو یہ صارفین نے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا۔ درحقیقت بہت سے لوگوں نے تو حنا ربانی کھر کو ملک کی بہترین وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے، فواد چودھری سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر کچھ ٹوئیٹر صارفین نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سال 2012 کی ایک ٹوئٹ نکالی اور انہیں ان کے الفاظ یاد دلائے، جس میں انہوں نے حنا ربانی کھر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں ممکنہ نیا وزیراعظم قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل اپنا آرکائیو چیک کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

ایک صارف کی جانب سے فواد چوہدری کے جنس پرست ذہنیت کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر ایک قابل اور قابل احترام شخصیت ہیں، یہ عورتوں سے نفرت اور جنسی تفریق کا مائنڈ سیٹ ہے، جو ناقابلِ قبول ہے، اگر آپ کو واقعی لگتا ہے کہ عورت کا آئی کیو کم ہے، تو برائے مہربانی اپنے پرانے بیانات دیکھیں۔

اگرچے سیاسی اعتبار سے فواد چوہدری ماضی کے پالیسیز کو لیکر بطور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، تو وہ بنائیں، یہ ان کا سیاسی حق ہے، البتہ کسی کی شکل، صورت اور پہنے اوڑھنے کو لیکر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہ بالکل زیادتی ہے۔ یہ سال 2022 ہے، دنیا میں قابلیت کو لیکر جنسی بحث ختم ہوچکی ہے، مرد ہو یا عورت قابلیت کسی ایک جنس کے لئے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز گل اپنے نازیبا بیان پر قائم، مثال دینے کیلئے ایک اور غیر اخلاقی لفظ ادا کردیا

بہرحال سوشل میڈیا پر یہ دیکھ بہت اچھا محسوس ہوا، کسی کی جانب سے اگر کوئی غلط بات کی گئی، تو سب لوگوں نے اپنی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ، غلط کو غلط کہا اور ایک مثبت پیغام دیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *