سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش، لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی


0

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جیسے آج کے دور میں ٹیکنالوجی کی تیز رفتارترقی نے سوشل میڈیا کو ہماری زندگی کا اہم حصہ بنادیا ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ آج بڑے تو بڑے بچے بھی زیادہ تر گیجٹس اور سوشل میڈیا میں ہی کھوئے نظر آتے ہیں، فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب نے نوجوان نسل کو اپنا اسیر بنالیا ہے۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ساتھ اس کے منفی پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا ہر کوئی اپنے خیالات اور جذبات کا بلا جھجک اظہار کردیتا ہےـ جس کی وجہ سے معاشرے میں بہت تیزی سے برائیاں پھیل رہی ہیں اور ان برائیوں میں اکثر نو عمر بچے بچیاں ہی ملوث اور متاثر ہورہے ہیں۔

Image Source: Unsplash

حالیہ دنوں میں بھارت میں رونما ہونیوالے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست پونے کے شہر ہرداس پور میں آٹھویں کلاس کے ایک طالب علم نے طالبہ سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کیا اور اس کی ویڈیوز تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ساتھ ہی انکار کی صورت میں لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

Image Source: Unsplash

جبکہ لڑکی نے لڑکے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو کو دیکھ کر فوری طور پر والدین کو آگاہ کیا جس پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کی شکایت پولیس میں کر دی۔ لڑکی کی والدہ نے شکایت میں موقف اختیار کیا کہ لڑکے نے ان کی بیٹی سے شادی کرنے کا کہا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔خاتون نے درخواست میں کہا کہ بیٹی کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے والدین کو اطلاع دی۔

تاہم، اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت اسکول میں امتحان جاری ہیں جبکہ طالب علم کے والدین کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے امتحان ختم ہونے کے بعد لڑکے کو والدین کے ساتھ تھانے طلب کیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ امتحان ختم ہونے کے بعد انہیں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے کارروائی کے لیے پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: محبت کی انوکھی مثال، نوجوان نے محبوبہ کو اپنے دانتوں کا ہار پیش کردیا

مزید برآن ، میل آن لائن کی ایک تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوانوں کی ذہنی صحت کو تیزی سے متاثر کرنے کا سبب بن رہا ہے، سوشل میڈیا کا یہ منفی اثر سب سے زیادہ 14سے17 سال عمر کی لڑکیوں پر پڑ رہا ہے اور وہ سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 5 ہزار نوجوان لڑکے لڑکیوں پر کیے گئے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے لڑکیوں میں اپنی ظاہری شکل و صورت سے عدم اطمینان کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 11سال کی لڑکیوں میں یہ شرح 15فیصد اور 14سال کی لڑکیوں میں 29فیصد بڑھ چکی ہے۔سوشل میڈیا 14سے 17سال عمر کی لڑکیوں میں خوداعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ لڑکوں میں یہ نقصان ٹین ایج کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔اس اعتبار سے سوشل میڈیا لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کی خوداعتمادی کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ہم بچوں کو سوشل میڈیا کا استعمال دانشمندی سے کرنا سیکھائیں اور کوشش کریں کہ وہ اس کا استعمال بہت زیادہ نہ کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format