اداکارہ عائشہ ثناء پر فراڈ و دھوکا دہی کرنے پر مقدمہ درج


0

شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ عائشہ ثناء مختلف لوگوں کے کرڑوں روپے لیکر روپوش ہوگئیں ساتھ ہی ان کا دیا گیا چیک باؤنس ہونے پر لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ ثناء نے کچھ عرصہ قبل کئی لوگوں سے گھریلو ضروریات کے نام پر دو کروڑوں روپے ادھار لئے تھے البتہ اداکارہ نے اس کے بعد کسی کو نہ ہی پیسے واپسی دیے اور نہ ہی پچھلے تین ماہ سے کسی کو یہ علم ہے کہ عائشہ ثناء اس وقت کہا ہے۔ مطلب تین ماہ سے وہ کہیں روپوش ہیں۔

اس ہی حوالے سے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع تھانے میں ایک شہری کی جانب سے اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کی ایف آئی آر کروائی گئی ہے جس میں درخواست گزار علی معین نے موقف اختیار کیا کہ وہ عائشہ ثناء کے فیملی فرینڈ ہیں انہوں نے کچھ عرصہ قبل مجھ سے گھریلو اخراجات کے نام پر بیس لاکھ روپے اُدھار لئے تھے۔

البتہ درخواست گزار علی معین نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ جب انہوں نے عائشہ ثناء سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ایک نجی بینک کا چیک دیا جس کا نمبر 00000051 تھا اور اس چیک پر 26 مارچ سال 2020 کی تاریخ ڈلی ہوئی تھی البتہ شہری کا کہنا تھا کہ جب اس نے چیک میں جمع کروایا تو چیک باؤنس ہوگیا تھا۔

اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے بھی عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تلاش بھی تلاش بھی شروع کردی ہے تاکہ معاملے کی تحقیقاتی دائرے کو مکمل طور پر وسیع کیا جا سکے۔

یاد رہے عائشہ ثناء طویل عرصے سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بحیثیت اداکارہ اپنا پہلا ڈرامہ پہلی بارش پاکستان ٹیلی ویژن پر کیا تھا جبکہ عائشہ ثناء نے پاکستان ٹیلی ویژن پر ہی پہلی بار سال 2006 میں مارننگ شو مینا بازار میں بحیثیت میزبان فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *