پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو مشہور گیم کال آف ڈیوٹی کا حصہ بن گئے


0
Pakistan Army SSG

کہتے ہیں ویڈیو گیمز آج کل کے دور میں زیادہ تر نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے البتہ اگر گیم ایکشن اور تھریلر سے بھرپور ہو تو ویڈیو گیم کا مزہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ کیسا ہو اگر آپکے پسندیدہ گیم میں آپکا پسندیدہ یا جانا پہچانا کردار آپ کے ویڈیو گیم کا ہی حصہ بن جائے۔ تو یقینا گیم کا مزہ دوبالا ہوسکتا ہے ۔ تو پھر شاید پاکستانی فائٹنگ ویڈیو گیمز کھلنے کے شوقین افراد کے لئے یہ مزہ اور بھی بہتری ہوجانے والا ہے۔

مشہور زمانہ ایکشن اور تھریلر سے بھرپور گیم کال آف ڈیوٹی ماڈرن وار فیئر سیزن چار میں ہے پاکستانی گیمرس کے لئے ہے کچھ بلکل خاص۔ جی ہاں کیونکہ اس گیم میں ایک نئے کردار کا اضافہ کیا گیا ہے جوکہ اصلی میں ایک پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو ہے۔

Pakistan Army SSG Officer in Call of Duty Season 4

شاید آپ لوگوں کو یاد ہو کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بڑے بڑے بال، گھنی داڑھی، مضبوط جسامت اور روبداد شخصیت نے سب کو بے انتہاء متاثر کیا تھا۔ ساتھ ہی وردی پر لگے بیجز اس کمانڈو کی قابلیت کا منہ بولتا احوال تھا جن میں بلیک بیلٹ اور اسکائے ڈرائیور سمیت کئی اور بیجز نمایا تھے۔ یہ وہ ہی ایس جی جی کمانڈو ہیں جن کی شخصیت سے متاثر ہوکر اب انھیں مشہور گیم کال آف ڈیوٹی کا ایک کردار بنایا گیا ہے۔ البتہ ان کا نام کیانی ہے جوکہ اب بھی پاکستان آرمی میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

دوسری جانب جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تو فائٹنگ گیم کال آف ڈیوٹی کھلنے والے پاکستانی مداحوں کی جانب سے اس خبر کو خوب پسند کیا اور مختلف انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

جبکہ ایک جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کردار کے اضافے کو تنقید کا نشانہ بھی گیا کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس کال آف ڈیوٹی سیزن فور میں پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کو باقی دہشت گردوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

Twitterati

البتہ یہ پوری صورتحال اب ایک انتہائی دلچسپ موڑ اختیار کرچکی ہے کیونکہ فائٹنگ اور تھریلر گیم کال آف ڈیوٹی اس حوالے سے کافی مقبول ہے کہ وہ حقیقت ہر مبنی کرداروں کو گیم کا حصہ بناتا ہے جس سے گیم اور بھی مزیدار اور منفرد ہوجاتا ہے لیکن اب اس مفروضے کی حقیقت کیا ہے کہ اس گیم میں اس ایس جی کمانڈو کی حقیقت کیا رکھی گئی ہے۔ یہ تو گیم کو کھلنے کے بعد ہی پتہ لگے گا یا پھر یہ بات جاننے کے لئے کچھ وقت کا انتظار کرنا ہوگا تاکہ معلوم ہوسکے کہ حقیقت کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *