کراچی میں شہری کو ہراساں کرنے کے الزام میں خاتون اسکول ٹیچر گرفتار


0

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (یف آئی اے) نے کراچی میں اہم کاروائی کرتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچر کو شہری کی نازیباں تصاویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ مرد اور خاتون سابقہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں چند روز قبل متاثرہ شخص کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی جس میں متاثرہ شخص نے خاتون پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے۔

Female Teacher Arrested By FIA For ‘Blackmailing, Harassing’ Man In Karachi After He Refused To Marry Her
Image Source: yourstory

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) میں درج کئے گئے مقدمے کے مطابق خاتون اسکول ٹیچر نے مزکورہ شخص کو شادی کرنے کا کہا، جسے اس شخص نے منہ کردیا، جس کے بعد خاتون نے طاہر رشید نامی شخص کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق خاتون کی جانب سے ابتدائی طور پر پہلے تو ان سے دوستی کی گئی، وہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبا 6 سال سے جانتے ہیں، اس دوران ان کا گھر پر آنا جانا بھی تھا اور اس عرصے میں خاتون نے کچھ غیراخلاقی تصاویریں اور ویڈیوز بنائیں. جس سے وہ لاعلم تھے۔ بعدازاں خاتون کی جانب سے انہیں شادی کا کہا گیا، جس کو منہ کرنے پر خاتون نے بلیک میلنگ کرکے حراساں کرنا شروع کردیا اور نامناسب مواد سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

Female Teacher Arrested By FIA For ‘Blackmailing, Harassing’ Man In Karachi After He Refused To Marry Her
Image Source: Youtube

فیڈیرل انویسٹی گیشن (ایجنسی ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو جب اس معاملے کی شکایت موصول ہوئی تو انہوں جانچ کے بعد کراچی کے علاقے نیو کراچی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے سمیرا نامی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ملزمہ کے زیر استعمال موبائل فونز کو تحویل میں لے لیا گیا۔ جن سے شکایات گزار کی تمام غیراخلاقی ویڈیوز اور تصاویریں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

جبکہ دوران تفتییہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون کے اس کے علاوہ بھی کئی اور فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیں، جس سے انہوں نے شکایت گزار کی ویڈیوز کس وائرل کیا۔ یہی نہیں تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون کی جانب سے اس قبل بھی کئی نوجوانوں کو اس طرح بلیک میل کیا گیا ہے، جن میں ایک شخص شکایت گزار طاہر کا کزن بھی ہے، جسے خاتون بلیک میلنگ اور ہراساں کرچکی ہیں۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے آج ملزمہ سمیرا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمہ سے مزید تفتیش کے لئے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے اس قبل بھی ایف آئی اے کراچی میں اس ہی طرح کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جہاں شاہ رخ نامی نوجوان نے لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسایا اور پھر منگنی بھی کی۔ اس دوران شاہ رخ نے لڑکی کی کچھ نازیبا ویڈیوز اور تصاویریں بنائی، جس کے بعد منگنی ختم کرکے لڑکی کو کئی بار ہراساں کیا گیا، یہی نہیں ان ویڈیوز کو خاتون کے اہلخانہ کے نمبروں پر بھیجا۔ متاثرہ خاندان نے اس عرصے میں گھر بھی تبدیل کیا لیکن وہ شخص کسی نہ کسی طریقے سے نمبر حاصل کرلیتا تھا تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کو جب یہ شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *