شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے


0
Courtesy: Bol News

وفاقی وزیر مملکت برائے کشمیر امور اور انسداد منشیات شہریار خان آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریار خان آفریدی نے اپنے ٹوئیٹر سے جاری کردہ پیغام میں عوام کو بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور میں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اپنے آپ کو گھر میں آئیسولیٹ کرچکا ہوں ۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا پے کہ وہ پاکستان کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کورونا وائرس پاکستان کے اعلی سیاسی شخصیات کو متاثر کرچکی ہے جن گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور ، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور امیر مقام جبکہ رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور عبدالسلام آفریدی بھی اس موذی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سیاستدانوں میں کورونا وائرس کے باعث واحد ہلاکت پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1366 ہوچکی ہیں۔ اگرچہ حالات میں بلکل بہتری نظر نہیں آرہی ہے، اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی خلاف جنگ میں مصروف ڈاکٹرز بھی اس کا شکار ہورہے ہیں اور ان کی تعداد میں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت اور میڈیکل انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی تلقین ہے اور گھر سے غیر ضروری باہر جانے سے بھی گریز کی ہدایت ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *