کیس ختم کرنے کے بدلے 20 کروڑ کی پیشکش ہے۔ عظمی خان


0
waqar zaka uzma khan

اداکارہ عظمیٰ خان ہراساں اور تشدد کیس،وقت گزرنے نے کے ساتھ ہی دلچسپ موڑ اختیار کرتا جارہا ہے ۔ معروف ٹی وی ہوسٹ وقار ذکاء کے ساتھ ایک لائیو سیشن کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے اس معاملے کے حوالے سے کئی نئے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک ریاض کی بیٹی نے اس پورے معاملے کو بعد میں رفع دفع کرنے کیلئے انہیں پیسے اور پراپرٹیز کی آفر دی ہے۔

اس لائیو سیشن کے دوران عظمیٰ خان کے وکیل حسن نیازی بھی موجود تھے۔ اس کیس کے حوالے سے ہوسٹ کی جانب سے دونوں مہمانوں کے لئے کافی تلخ سوالات پوچھے گئے۔ جن کے جوابات دونوں مہمانوں کی طرف سے کافی افہام وتفہیم سے دیے۔

عظمیٰ خان کے وکیل اور وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے اس موقع پر ایک جگہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس پورے معاملے کے بعد عظمیٰ خان کو 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی کہ وہ اس معاملے کو ختم کردیں بعدازاں ایف آئی آر کے اندارج کے بعد اس آفر کو دوگنا کردیا گیا تھا۔ جس کو عظمیٰ خان نے رد کردیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لیکر عظمیٰ کا نام غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے، یہ سب کچھ کردار کشی زمرے میں آتا ہے اور کچھ لوگ یہ کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ خان کا اس معاملے کے دوران ذاتی فون نمبر لیک کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد سے لیکر اب تک عظمیٰ خان ہزاروں کے قریب غیر متعلقہ میسجز وصول کرچکی ہیں اور کچھ میسجز میں اس قدر گندی زبان اور گندے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں کہ ان کو بتایا بھی نہیں جاسکتا ہے۔

اس پورے معاملے میں حسن نیازی نے پنجاب پولیس کے کردار کو انتہائی مایوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ناصرف نااہل ہے بلکہ اس پورے معاملے کے دوران پنجاب پولیس ملک ریاض کے زیر اثر اور زیر دباؤ میں رہی اور کچھ کام نہیں کیا۔

جبکہ پروگرام کے ہوسٹ وقار ذکاء کی جانب سے بھی اس بات کی تائید کی گئی کہ ان کو بھی اس پورے میں میں عظمیٰ خان کے حق میں نہ بولنے کے لئے پیسوں کی آفر کی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے عنمبر ملک کے خلاف توئیٹر پر #اریسٹ عنمبر ملک کے نام کا ٹرینڈ شروع کیا، جو گزشتہ روز نمبر ون ٹرینڈ بن کر سامنے آیا۔

View image on Twitter

یاد رہے اس حوالے سے سوشل میڈیا میں رپورٹ زیر گردش ہیں کہ ملک ریاض کی بیٹیاں عنمبر ملک اور پشمینہ ملک سوشل میڈیا پر بے انتہاء تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باعث ملک چھوڑ کر جاچکی ہیں۔ اس معاملے پر حکومت اور میڈیا کی پراسرار خاموشی پر عام عوام میں خوب تنقید پائی جاتی ہے اور وہ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ملک میں بااثر افراد قانون سے بالاتر ہیں اور ان کے لئے کوئی سزا کا معاملہ نہیں ہے.

جبکہ یاد دہے عظمیٰ خان اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں اس بات کو بلکل واضح کرچکی ہیں کہ ملک ریاض کا اس پورے معاملے میں براہ راست کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ ان کے خلاف بھی نہیں ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *