اداکار شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کی وجہ بتادی


0

معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر خبر کا اعلان کیا گیا۔ دونوں فنکاروں کی شادی کی خبر کو لیکر سوشل میڈیا کئی ہفتوں تک چرچہ جاری رہا تھا، اگر اسے سال 2020 کی سوشل میڈیا پر سب زیادہ چرچا ہونے والی خبر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

اگرچے دوسری شادی کے حوالے سے اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے ابتداء سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی صدف کنول سے محبت ، اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علحیدگی کے بات شروع ہوئی تھی۔ تاہم نوبیاہتا جوڑے کو ابتدائی دنوں میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھوکا دہی کے الزامات بھی عائد کئے گئے تھے لیکن انہوں نے تمام تر تنقید اور الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے حال ہی اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول اے آر وائی کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، جہاں دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے کھ علاوہ خود سے متعلق دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان ندا یاسر نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں سے کچھ سوالات کا سلسلہ شروع کیا۔

اس دوران اداکار شہروز سبزواری سے جب دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے۔

Image Source: Instagram

اداکار شہروز سبزواری کے مطابق میری شادی کرنے کی نیت تھی، اس لیے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس دور سے گزر رہا تھا اس کے بعد اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔ میں بہت مذہبی ہوں، ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا، بطور انسان میں ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہم مجبور لوگ ہیں لیکن اگر ہم شادی کرلیں، تو چیزیں خوبصورت ہو جاتی ہیں۔

اداکار شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ جب صدف کنول سے ملا تو مجھے وہ بہت اچھی اور خالص لڑکی لگی، صدف میرے دماغ میں تھیں، ہم بہت اچھے دوست تھے لیکن میں نے صدف کو صاف صاف بتا دیا تھا کہ کوئی ڈرامہ نہیں ہوگا۔ میں شادی کرنا چاہتا ہوں، میں نے اپنی تمام صورتحال سے انہیں آگاہ کیا اور بتایا کہ میں بیچلر لائف نہیں گزارنا چاہتا ہوں کیونکہ میں ایک کام کرنے والا آدمی ہوں۔ میں بےشمار خواتین کے ساتھ کام کرتا ہوں اور ایسے ماحول میں غیر شادی شدہ ہوکر صحیح راستے پر رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ آپ کسی غلط راستے پر بھی جاسکتے ہیں۔

Image Source: Instagram

شہروز سبزواری نے بتایا کہ ، اللہ اس کے لئے راستہ بنا دیتا ہے، جس سے وہ نکاح کرنا چاہتا ہے۔ ان کے کیس بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

دوسری جانب صدف کنول نے شہروز سبزواری کے حوالے سے کہا کہ اس نے میری بہت رہنمائی کی، یہ اچھی شخصیت کے ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں، ان کے والدین نے بہت اچھی تربیت دی ہے۔ جبجہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ سادگی سے گھر میں ہی شادی کروں گی اور اتفاق سے ایسا ہی ہوا، ان کی ساس نے اس وقت مجھے اپنا لال جوڑا دیا تھا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ اس پروگرام میں شہروز سبزواری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اداکارہ صدف کنول کب اور کہاں ملے اور کیسے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی۔

اگرچے جب اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تو انہیں ابتداء میں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا، بعدازاں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر صدف کنول کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “جو بھی سن رہے ہیں، اپنی حد میں رہیں اور خوش رہے اور کسی کی برائیاں نہیں کریں، انسان کے بچے بن کر رہیں، یہ جو منفی کمنٹ کر رہے ہیں، انہیں ختم کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
1
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format