سردیوں میں خشک اور روکھے بالوں کو کریں بائے بائے


0

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہماری جلد کے ساتھ ہمارے بال خشک اور بے جان لگنے لگتے ہیں، کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جس طرح سردی ہمارے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے بالکل اسی طرح ہمارے بال بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔اس لئے سردی کے موسم میں بالوں کو حفاظت کے ساتھ غذا کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ ضرورت پوری نہ ہوتو بال سرد موسم کی زد میں آجاتے ہیں اور روکھے ہونے کے ساتھ گرنے لگتے ہیں۔لہٰذا اس موسم میں اپنے بالوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ذیل میں بتائے جانیوالے طریقے اپنائیں اور اس موسم بےجان اور روکھے بالوں سے نجات پائیں۔

Image Source: Unsplash

پروٹین ٹریٹمنٹ

Image Source: Unsplash

ہفتے میں ایک دفعہ بالوں میں مایونیزلگائیں یا سرسوں کے تیل میں انڈے کی زردی مکس کرکے لگائیں اس سے بال بہت اچھے ہونگے۔

ہیئر ماسک

Image Source: Unsplash

سردی کے باعث ہونے والے روکھے بالوں سے نجات کے لئے ایک کیلا،لیموں کارس چند قطرے،سرسوں کاتیل دو چمچ اور دہی دو چمچ اچھی طرح مکس کرکے لگالیں۔

ہیئر سیرم

Image Source: Unsplash

جو اور گندم ابال کر اسکا پانی دو چمچ اور دو چمچ دہی اچھی طرح ملاکر بال دھونے سے آدھا گھنٹا پہلے لگالیں۔ہفتے میں دو دفعہ استعمال کریں۔خشکی،بالوں کاگرنا، اور روکھاپن سب کے لئے بہترین ہے۔

ہیئر بوٹوکس

Image Source: Unsplash

کیلا ایک عدد،دہی اور بادام کاتیل دو دو چمچ اور شہد ایک چمچ اچھی طرح مکس کرکے اسکیلپ میں لگاکر ہلکا سامساج کنگھے کی مدد سے کریں اور شاور کیپ سے کور کرلیں۔آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔

گھر کا شیمپو

Image Source: Unsplash

کسی بھی ٹریٹمنٹ کے بعد شیمپو نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔سیکاکائی کی پھلیاں پانی میں پکالیں جب اچھی طرح گھل جائیں تو اس سے سر دھولیں۔اسمیں اگر آپ چاہیں تو ریٹھا بھی ملاسکتی ہیں۔

سردیوں میں بالوں کے دیگر مسائل

Image Source: Unsplash

سردیوں میں سر کے بالوں کا گرنا بھی ایک اہم مسئلہ تصور کیا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق روزانہ 50 سے 100 تک بالوں کا گرنا قدرتی عمل ہے۔ اس عمل کی وجہ سے نئے بال آتے ہیں اور خام بال گر جاتے ہیں لیکن قدرتی مقدار سے زیادہ بال گرنا پریشانی کا باعث ہے۔موسم سرما میں جلد خشک ہونے کے ساتھ سر کی جلد یعنی ’اسکیلپ‘ بھی خشک ہوجاتی ہے جس وجہ سے بالوں میں خشکی  پیدا ہوجاتی ہے اور مردوں اور عورتوں دونوں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ان مسائل پر قابو پانے کے لئے آپ ہمارے بتائے گئے طریقے اپناسکتی ہیں۔

بالوں کا گرنا

Image Source: Unsplash

سردی میں بال خشک ہونے کے باعث بہت گرتے ہیں۔اس مسئلے سے نجات کے لئے نیم کے تیل میں سرسوں یا ناریل کا تیل ملاکر لگائیں ایک ہفتے میں بال گرنا رک جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں خشکی سے کیسے چھٹکارا پائیں؟

خشکی

Image Source: Unsplash

سرسوں کاتیل آدھاپاؤ،گلاب کی پتیاں ایک مٹھی ،گیندے کے دو پھول،کڑی پتہ ایک مٹھی،تورئی ایک چھوٹی ان سب کو ملاکر اتنا پکائیں کہ تمام اجزاء جل جائیں۔یہ خشکی کے ساتھ ساتھ سفید بالوں کو بھی روکے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *