اس سال پاکستانی انٹرنیٹ پر کیا تلاش کرتے رہے؟ گوگل نے بتادیا


0

سرچ انجن گوگل پر ہر سیکنڈ میں اوسطاً 40 ہزار سے زائد جبکہ دن بھر میں ساڑھے 3 ارب سے زائد بارکچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے، جس میں سے بھی 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنھیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔ان تمام سرچنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچ انجن گوگل پر ہر سال کے اختتام پر پورے سال کے اعدادو شمار شائع کیے جاتے ہیں، جن سے سال کے دوران بلند ترین رجحانات نمایاں ہوتےہیں۔

اس حوالے سے کسی بھی مخصوص ملک میں کی جانے والی ٹاپ سرچز کے رجحانات پرڈیٹاجمع کرکے ایک جامع رپورٹ تیار کی جاتی ہے جو اس ملک کے صارفین کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔ لہٰذا ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے 2022 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کی ہے۔گوگل کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں نے کھیل، ڈرامہ، فلم، کھانا پکانے کے طریقوں، ٹیکنالوجیز، سرکاری اقدامات، مشہور شخصیات، سیاست، اہم ملکی و غیر ملکی تقریبات کو سرچ کیا۔

Image Source: Unsplash

مقبول ترین سرچز

Image Source: Unsplash

اس فہرست میں ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیا کپ 2022، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 نے ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کیں جبکہ احساس پروگرام، مہنگائی اور مالی نظام کے عدم تحفظ سمیت حکومت مخالف مہم جوئی کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔اس کے علاوہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔

مقبول ترین فلمیں اور شوز

Image Source: Unsplash

رواںں برس پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں،’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔اس کے بعد فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور ‘قائد اعظم زندہ باد’ جیسی فلمیں بھی مقبول ترین سرچنگ کی فہرست میں شامل رہیں۔جبکہ پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ ابتدائی ٰسرچ نتائج میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ صنف آہن، تھور لو اینڈ تھنڈر اور ہاؤس آف ڈریگن بھی ٹاپ سرچز میں شامل ہیں۔

مقبول ترین سیاستدان اور کھلاڑی

Image Source: Unsplash

پاکستانیوں نے گوگل پر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو بھی خوب سرچ کیا۔ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے نسیم شاہ سرفہرست رہے۔ پاکستانی کرکٹر افتخا احمد، شاداب خان اور محمد رضوان کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال کے سبب لوگوں نے وزیراعظم پاکستان سے متعلق بھی مواد تلاش کیا۔

مقبول ترین اسمارٹ فونز

Image Source: Unsplash

اگر ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو پاکستانیوں نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے اسمارٹ فونز کو بھی سرچ کیا، جن میں سام سنگ، آئی فون، انفینکس، اوپو، وی وو قابل ذکر ہیں۔ سب سے زیادہ ویوو وی 23، آئی فون 14 پرومیکس، اوپو ایف21، ریئل می سی35 اور انفینکس نوٹ12 ٹاپ سرچز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل نے رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی 100 اشیاء کی فہرست جاری کردی

مقبول ترین کھانوں کی ریسیپی

Image Source: Unsplash

رواں برس کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی تراکیب تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رخ کیا۔چکن پلاؤ، شامی کباب، چکن سوپ، نگٹس، چکن پکوڑا، وائٹ چکن، املی کی چٹنی، براؤنیز ، ہاٹ اینڈ سور سوپ کی ریسیپی مقبول ترین رہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *