سردی کے خشک موسم میں ہاتھوں و پیروں میں اضافی پسینے کا مسئلہ


0

جسم سے پسینے کا اخراج ایک قدرتی عمل ہے اس طرح جسم کا درجہ حرارت نارمل رہتا ہے لیکن دیکھا گیا ہے کہ سردی جیسے خشک موسم میں جب ہاتھوں اور پیروں کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے موئسچرائزر اور کولڈ کریموں کا استعمال کیا جارہا ہوتا ہے وہیں اکثر لوگ اپنے ہاتھوں اور پیروں سے پسینے کے زیادہ جارج ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں ۔یہ یوں کہہ لیں کہ موسم کی مناسبت کے بغیر بھی ان کے جسم سے پسینہ عام لوگوں سے زیادہ نکلتا ہے دراصل ایسے لوگوں میں عام لوگوں کے مقابلے جسم میں پسینہ خارج کرنے والے غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔ عموما ًان افراد کو اس مسئلے کا سامنا جسم کے ایک یا دو حصوں میں ہوتا ہے جیسے بغلیں، ہتھیلی یا پیر اور ان حصوں سے اگر پسینہ ضرورت سے زیادہ نکلے تو یہ ایک تشویشناک بات ہے۔

ہاتھوں پیروں سے زیادہ پسینے کا اخراج


ماہرین صحت ہاتھوں اور پیروں سے اضافی پسینہ نکلنے کی بیماری کو “ہائپر ہائیڈ روسس “کا نام دیتے ہیں اس میں جسم میں پسینہ خارج کرنے والے غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ زیادہ پسینے آنے کا عمل موروثی بھی ہوسکتا ہے نیز بہت زیادہ ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور  پینک اٹیک بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

ہائپر ہائیڈ روسس کن علامات کو ظاہر کرتا ہے

اگر آپ ہائپر ہائیڈروسس کے مسئلہ کا شکار ہیں تو اس پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت زیادہ پسینے کا ظاہر ہونا یا اس کا اضافی اخراج جسم میں کسی بیماری کی علامات بھی ہوسکتے ہیں جیسا کہ خون میں شوگر کی کمی ، تھائی رائیڈ گلینڈز کا اضافی ہارمون پیدا کرنا، ہارٹ اٹیک، اعصابی نظام میں بدنظمی وغیرہ ان تمام مسائل سے بچنے کے لیے احتیاط اور فوری علاج دونوں ضروری ہیں۔

یہاں یہ بات بھی اہم طلب ہے کہ اکثر ہمارے جسم میں آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے بھی جسم سے پسینے کا زیادہ اخراج ہونے لگتا ہے۔ ضروری ہے کہ اپنے کھانوں میں آئیوڈین والی غذائیں شامل کریں جیسے انڈے، مچھلی، دودھ، دہی، چیز وغیرہ۔

گھریلو ٹوٹکوں سے علاج

جدید میڈیکل سائنس نے ہائپر ہائیڈروسس کا علاج بھی دریافت کرلیا ہے اور اس پریشانی کا شکار افراد علاج سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے تدارک کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں، جن پر عمل کر کے وقتی طور پر اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے یہ ٹوٹکے کیا ہیں آئیے آپ کو ان سے آگاہ کرتے ہیں۔

بے بی پاؤڈر

Image Source: candlescience.com

ہاتھوں اور پیروں پر اضافی پسینہ کو آنے سے روکنے کیلئے سب سے آسان اور سہل طریقہ یہ ہے کہ بے بی پاؤڈر کا استعمال کریں تاکہ یہ نمی کو جذب کرکے ہتھیلیوں اور تلوں کو خشک رکھے۔

سیب کا سرکہ

Image Source: theconversation.com

پسینے کے زائد اخراج کو روکنے کے لئے سیب کا سرکہ بھی بہترین ہے کیونکہ یہ جسم کے پی ایچ لیول کو بیلنس کر کے جلد کے مساموں سے اضافی پسینے کے اخراج کی روک تھام کرتا ہے۔

ٹی بیگز

ٹی بیگزپسینہ خارج کرنے والے گلینڈز کو اضافی پسینہ خارج کرنے سے روکتے ہیں ۔ گرم اور گیلے ٹی بیگ کو پسینے والے ہاتھوں میں کچھ منٹ تک پکڑے رکھنے سے ہاتھوں کا پسینہ صاف ہوجاتا ہے ۔ اسی طرح ہاتھوں اور پیروں میں پسینے کی شکایت دور کرنے کے لئےگرم پانی میں تین سے چار ٹی بیگز مکس کریں اور اس میں روزانہ تیس منٹ تک ہاتھ اور پیر ڈبو کے رکھیں ۔ اس عمل سے بھی زیادہ پسینہ آنا بند ہوجاتا ہے۔

بیکنگ سوڈا  

Image Source: The spruce.com

اگر تھوڑے سے گرم پانی میں دو سے تین چمچ بیکنگ سوڈا کو مکس کرکے اس میں دس منٹ تک ہاتھوں اور پیروں کو ڈبو کر رکھیں تو روزانہ اس عمل کو کرنے سے پسینے کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *