سنجے دت نے منشیات کا استعمال کیوں کیا اور پھر اس عادت کو کیوں چھوڑا؟


0

حال ہی میں بولی ووڈ اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے منشیات کے استعمال سے متعلق بات اور بتایا کہ وہ کیسے منشیات کے عادی بنے تھے، اداکار کا ماننا تھا کہ منشیات کے استعمال سے وہ ناصرف خواتین کے سامنے زیادہ پراعتماد محسوس کرتے تھے، بلکہ منشیات انہیں خواتین کیلئے اور بھی زیادہ پرکشش بناتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی یوٹیوبر رنویر الہبادیہ کو دیئے گئے انٹرویو میں جہاں اداکار سنجے دت سے شوبز سے متعلق بات چیت کی وہیں اپنے کینسر کے وقت کو بھی یاد کیا کہ کیسے کوڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کینسر تشخیص ہوا، پھر وہ کس بہادری کے ساتھ بیماری سے لڑے اور فاتحانہ انداز میں واپسی لوٹے، ساتھ ہی اپنی منشیات کی لت سے متعلق کھل کر بات چیت کی۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر سنجے دت کا کہنا تھا کہ “یہ لاک ڈاؤن کا ایک معمول کا دن تھا۔ چند قدم چلنے کے بعد میری سانس پھول گئی۔ نہانے کے بعد میں سانس نہیں لے سکھ ریا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا یہ کیا ہو رہا ہے۔ میں نے اپنے ڈاکٹر کو بلایا۔ ایکسرے میں، میرے پھیپھڑے آدھے سے زیادہ پانی سے بھرے ہوئے تھے۔ لہذا ڈاکٹر کو پانی نکالنا پڑا۔ وہ سب امید کر رہے تھے کہ یہ ٹی بی (تپ دق) ہے لیکن یہ کینسر نکلا‘ تھا۔

سنجے دت نے بتایا کیا کہ کس طرح ان کے اہلخانہ کیلئے، یہ خبر بتانا، ان کے لئے ایک ایک بڑا مسئلہ تھا۔ کیونکہ”میں کسی کا چہرہ توڑ سکتا تھا،”۔

چنانچہ، میری بہن نے آکر مجھے بتایا۔ میں نے کہا، ‘ٹھیک ہے، مجھے کینسر ہوگیا ہے، تو اب کیا؟’ پھر آپ منصوبہ بندی کرنے لگتے ہیں کہ ، یہ اور وہ کریں گے… لیکن اس وقت میں دو تین گھنٹے سے زیادہ روتا رہا کیونکہ میں اپنے بچوں، اپنی زندگی اور اپنی بیوی کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے گھوم رہا تھا، بس پھر میں نے کہا، ‘میں کمزور نہیں ہونگا’۔

Image Source: Instagram

واضح رہے بولی ووڈ اداکار سنجے دت کو اگست 2020 میں اسٹیج 4 پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تے تاہم اب وہ کینسر سے شفاء یاب ہوچکے ہیں۔

اس دوران اداکار نے مزید بتایا کہ “پچھلے چند ہفتے میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھے۔ لیکن جیسا کہ وہ کہتے تھے کہ خدا اپنے مضبوط ترین سپاہیوں کو مشکل ترین لڑائیاں دیتا ہے۔ اور آج، اپنے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر، میں اس جنگ سے جیت کر باہر آنے پر خوش ہوں اور ان کو بہترین تحفہ دینے کے قابل ہوں، جوکہ میری فیملی کیلئے صحت اور بہبود ہے۔”

Image Source: Instagram

بعدازاں منشیات کی عادت سے متعلق بات کرتے ہوئے سنجے دت کا کہنا تھا کہ کس طرح وہ سوچتے تھے کہ منشیات کی وجہ سے وہ ‘کول’ نظر آتے ہیں، اور پھر وہ اس کے عادی ہوگئے۔ وہ بہت شرمیلے لڑکے تھے، خاص طور پر خواتین کے ساتھ، اس لیے میں نے کول نظر آنے کے لیے منشیات کا استعمال شروع کردیا۔ مجھے لگنے لگا تھا کہ میں یہ کروں، تو عورتوں کے ساتھ کول آدمی بن جاؤ گا، میں باآسانی انسے بات کرلیا کرتا تھا۔

سنجے دت عرف بابا نے مزید کہا کہ اپنی زندگی کے دس سال میں نے زیادہ تر یا تو باتھ روم میں گزارے یا پھر کمرے میں منشیات کا استعمال کرتے ہوئے گزارے، میرا دل شوٹنگ سے بالکل آٹھ چکا ہوگا۔ مجھے یہی زندگی لگتی تھی، لیکن پھر ایک دن سب ایسے بدل گیا کہ جب میں مرکز بحالی( ریہیب سینٹر) سے” واپس آیا تو لوگ گلیوں میں مجھے چرسی کہہ کر مخاطب کرتے تھے جوکہ میرے لئے بہت تکلیف دہ تھا، اس وقت دل کرتا تھا کہ کہیں چھپ جاؤں اور روتا رہوں۔

لہذا میں نے بہت سوچا کہ کچھ کرنا پڑھے گا، کیوں لوگ سڑکوں پر چرسی کہتے تھے اور پھر میں باڈی بلڈنگ شروع کردی، اور پھر وہ ہی لوگ جو چرسی کہا کرتے تھے، پھر یہ آوازیں سنتا تھا کہ کیا باڈی ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل بولی ووڈ اداکار سنجے دت کی سابق آرمی چیف اور صدر ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، یہ تصویر بظاہر کسی جم کی تھی اور دونوں ہی شخصیات جم کے آؤٹ فٹ میں ہی موجود تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *