ایک سجدہ اور کئی جسمانی اعضاء بیماریوں سے دور


-1
-1 points

سجدہ کرنا مطلب نماز پڑھنا صرف ہماری آخرت کے لئے ہی فائدہ مند نہیں ہے بلکہ یہ ہماری جسمانی صحت کے لئے مفید ہے۔یہ ہمارے جسم کے اہم اعضاء کے لئے کتنا فائدہ مند ہے یہ آپ کو ہم بتاتے ہیں۔

Sajda Or Body Parts
Image Source: Google/ Mcgilla

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے سجدوں کی پوزیشن کو بہترین دوا قرار دے دیا ہے۔

دل اور سجدہ

 دل کا دورہ پڑنا اس دور  کی سب  سے عام بیماریوں میں سے سب سے خطرناک ہے دل جب اپنی مسلسل محنت سے تھک جاتا ہے تو انسان کوسستی،کمزوری،اضمحلال،سردرد،سرچکرانا،سینے میں درد،بے ہوشی اور خرابی طبیعت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ جدید طب میں ان تمام علامات کا علاج یہ ہے کہ ۔ دواؤں کے ذریعے دل سینے کی سطح سے بلندجتنے اعضا ہیں، مثلاً سر،ان تک خون پہنچانادل کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ان تک خون کودھکیلنے کے لیے اسے زیادہ زور لگانا پڑتا ہے۔

Sajda Or Body Parts
Image Source:Darse Quran

تاہم، جب انسان رکوع اورسجدے کی حالت میں ہوتا ہے تو دل کے لیے دماغ، آنکھ، ناک، کان اور زبان وغیرہ تک خون پہنچانا آسان ہوجاتاہے کیونکہ ان اعضا کا تعلق سر سے ہے اور سر سجدے میں دل نچلی سطح پر ہوتا ہے۔اس حالت میں دل کی سخت مشقت میں کمی اور اس کے کام میں سہولت ہو جاتی ہے۔دل کو یہ آرام و راحت صرف سجدے کی حالت میں نصیب ہوتا ہے۔اس لیے کہ جب ہم کھڑے ہوتے ہیں یا بیٹھتے ہیں یا جب ہم تکیے پر سر رکھ کر لیٹتے ہیں تو سر دل سے اونچائی کی حالت میں ہوتا ہے لہٰذا ان صورتوں میں دل کو مکمل آرام نہیں ملتا۔ لیکن سجدے کی حالت میں دل کا کام آسان ہو جاتا ہے،جیسے گاڑی نشیب کی طرف چلنے میں آرام میں رہتی ہے۔ خون کے بہاؤ میں اضافے کا دماغ، مزاج اور دیگر علمی افعال پر فائدہ مند اثر پڑتا ہے۔ دل کو سجدے کی حالت میں دل کو  اپنی کارکردگی میں جوآسانی اور سہولت ملتی ہے،اس سے دل کے دورے کا امکان کم ہوجاتا ہے ۔

سجدہ اور دماغ

سجدہ کرنے کے فوائدمحض دل تک محدود نہیں ہیں بلکہ سجدہ کرنے سے دماغ کو بھی مدد ملتی ہے تا کہ وہ اپنی کارکردگی کوپوری چستی ومستعدی کے ساتھ سرانجام دے سکے۔ مزید یہ کہ سجدہ کرنے سے انسان دماغ کی جریانِ خون( hemorrhage)سے بچ جاتا ہے۔ دماغ سے خون کا یہ بہنادماغ کی داخلی رگوں کے ٹوٹنے سے ہوتا ہے اور یہ نتیجہ ہوتا ہے بلند فشارِخون(ہائی بلڈ پریشر)کا، یاشوگر کی بیماری کا، یا خون میں کولسٹرو ل کی مقدار زیادہ ہونے کا، یا ان دیگر اسباب کا جو جدید طرزِزندگی کے تلخ ثمرات ہیں۔حتی کہ یہ مرض انسانیت کے لیے انتہائی خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے۔ نمازی جب سجدہ کرتا ہے تو اس کے دماغ کی شریانوں کی طرف خون زیادہ ہو جاتا ہے جسم کی کسی بھی پوزیشن میں خون دماغ کی طرف زیادہ نہیں جاتا۔ صرف سجدہ کی حالت میں دماغی اعصاب آنکھوں اور سر کے دیگر حصوں کی طرف خون متوازی ہو جاتا ہےجس کی وجہ سے دماغ اور نگاہ بہت تیز ہو جاتے ہیں

Sajda Or Body Parts

Sajda Or Body Parts
Image Source:Urdu News

سجدہ اور کمر کا درد

Sajda Or Body Parts
Image Source; Hamari Web

دلچسپ بات یہ ہے کہ سجدے اور نماز کی تمام حرکات نیشنل انسٹی ٹیوٹ فور آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ( این آئی او ایس ایچ) کے مروجہ معیارات سے نیچے ہیں اور اسی وجہ سے کمر کے درد والوں کو ان سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

انٹرنیشنل جرنل آف سائنس، کلچر اینڈ اسپورٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، نماز کے دوران جسم کی حرکت میں زیادہ تر پٹھوں اور جوڑوں کا کام ہوتا ہے۔ ٹانگوں کے پٹھوں کے علاوہ، سجدے کرتے وقت کمر اور پیرینیم کے پٹھوں کو بار بار حرکت میں لایا جاتا ہے۔

اس سے گردن کے پٹھے اس حد تک مضبوط ہوجاتے ہیں کہ نماز کے پابند افراد، جو دن میں کم سے کم 40 بار سجدہ کرتے ہیں ان کے اندر سروائیکل اسپونڈائیلوسس جیسی بیماری کو ڈھونڈنا مشکل ہے۔

سجود، ہارورڈ یونیورسٹی ورزش کے کردار کو قدرتی شفا دینے والے کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے سے لچک، طاقت اور نقل و حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے، جو کہ کمر کی صحت کے لیے اہم ہیں۔ یوگا اور کھینچنے کی مشقیں، جیسے سجود بنیادی طاقت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، اس طرح کمر پر دباؤ کو کم کرتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دیتی ہے۔



Like it? Share with your friends!

-1
-1 points

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
2
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format