پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل روانڈر شاہد آفریدی نے میچ کے دوران گیند کو وایئڈقرار دینے پر امپائر کو گلاب جامن بنادیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Shahid Afridi Or Gulabjaman
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہی جس میں شاہد آفریدی کی گیند کو امپائر نے وائیڈ قرار دے دیا جس شاہد آفریدی نے اپنے مخصوص انداز میں امپائر کو کہا، ابے گلاب جامن پیڈ پر لگی ہے۔
امپائر نے شاہد آفریدی کے جملے کو نہیں سنا لیکن اسٹمپ میں لگے مائیکرو فون میں یہ آواز ریکارڈ ہوگئی اورشاہد آفریدی کے مداحوں نے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
شاہد آفریدی کے مداحوں نے ویڈیو پر لالہ کو کو ایکشن میں دیکھ کر جہاں خوشی کااظہار کیا وہیں لالہ کے جملے پر ہنس ہنس کر بد حال بھی ہوگئے۔لیگ میچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ پر امپائر یا ریفری نے کوئی ری ایکشن نہیں لیا۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی پیش آیا تھا جب انہوں نے جنوبی افریقہ کےبیٹ میں کو کالا کہا تھا اور جس کی سزا کے طور پر ان پر پابندی لگ گئی تھی۔
0 Comments