ہندی میڈیم کی شوٹنگ کے دوران عرفان خان نے عیدی دی تھی، صبا قمر


0

مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں محروم بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بھارت میں بالی ووڈ فلم “ہندی میڈیم ” کی شوٹنگ کے وقت کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان خان کی دی ہوئی عیدی آج بھی ان کے پاس محفوظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دیئے جانے والے انٹرویو میں پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ ہندی میڈیم کی شوٹنگ کے لئے دہلی میں موجود تھیں اور اس ہی دوران عید الاضحی آگئی۔ یہ پہلی بار تھا کہ وہ اپنی عید گھر والوں کے ساتھ نہیں منا رہیں ہیں۔ لہذا انہوں نے عرفان خان سے کہا کہ انہیں عیدی چاہئے، تو پھر انہوں نے مجھے فلم سیٹ پر ہی عید دی اور ان کی دی ہوئی وہ عیدی کا نوٹ آج تک ان کے پاس محفوظ ہے اور انہوں نے سنبھال کے رکھا ہوا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی یادیں مرحوم اداکار کے ساتھ انتہائی زبردست اور بہترین ہیں۔ وہ بہت زبردست اداکار تھے۔ میں بچپن سے ہی ان کی مداح تھی۔ یہ ان کی زندگی بھر کی خواہش تھی کہ وہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے ماضی میں بھی ایک انٹرویو دیا تھا ،جس میں انہوں نے یہ بات کہی تھی کہ اگر انہیں کبھی بھارت سے فلم کرنے کی آفر ہوئی، تو وہ اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گی۔ اور یہ ان کی پھر خوش قسمتی تھی کہ انہیں بھارت میں پہلی فلم کرنے کا موقع ہی اداکار عرفان خان کے ساتھ ہی کرنے کو ملا۔

اس موقع اداکارہ صبا قمر نے مزید کہا کہ انہوں نے محروم اداکار سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ کئی مرتبہ انہوں نے سوشل میڈیا پر محروم اداکار عرفان خان کے حوالے سے چیزیں شئیر کی ہیں، جوکہ واقعی انہوں نے بطور اداکار اور انسان عرفان خان سے سیکھی ہیں۔ یہی نہیں عرفان خان کی جانب سے بھی صبا قمر کو خوب سراہا گیا تھا، انہوں نے اپنی زندگی میں جتنے انٹرویوز دیئے، ہمیشہ اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے دیکھائی دیئے۔ مزید یہ کہ اداکار عرفان خان ہی تھے، جنہوں نے یوٹیوب پر صباء قمر کی کچھ ویڈیوز دیکھی اور اس کے بعد انہوں بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے لئے اداکارہ صبا قمر کا نام تجویز کیا۔

Image Source: Instagram

اداکارہ صبا قمر سال نے 2017 میں بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں “میتا بترا” کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اداکار عرفان خان نے ان کے ہمراہ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا جبکہ یہ اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم بھی تھی ۔

واضح رہے بھارتی اداکار عرفان خان گزشتہ برس 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، ان کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں ناصرف بالی ووڈ فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے گلدستہ بھجنے والے نوجوان کو خصوصی پیغام بھیج دیا

یاد رہے کہ ڈراموں میں بہترین اداکاری پیش کرنے والی صبا قمر زمان اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔ اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر زمان نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی محبت کے بارے میں بتایاکہ جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ان کی عادت میں شامل تھا۔ اس شخص نے ان کی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے اور کسی اور سے شادی کرلی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *