پالتو کتے کو غباروں سے باندھ کر اڑانا یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا


0

سوشل ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب پر یوٹیوبرز کی بڑی تعداد اچھی بری ہر طرح کی معلومات شائقین سے شیئر کرتے ہیں مگر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مختلف یوٹیوب چینلز اور یوٹیوبرز محض ویوز، لائکس، سبسکرائر بڑھانے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ہندوستانی یوٹیوبر نے بھی انوکھی حرکت کی، اس نے اپنے پالتو کتے کو غباروں سے باندھ کر فضا میں چھوڑا اور ویڈیو شوٹ کی جس میں ان کے کتے کو فضا میں اُڑتا ہوا دکھایا۔ لیکن یہ اقدام ہندوستانی یوٹیوبر کو بھاری پڑگیا اور اسے بے زبان جانور کے ساتھ اس سلوک پر لوگوں سے داد ملنے کے بجائے تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جانوروں کی فلاحی تنظیم کی شکایت پر اس یوٹیوبر کو اپنے پالتو کتے کے ساتھ اس ناروا سلوک کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ہندوستانی یوٹیوبر گوراو شرما نے یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی، جس میں 40 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ہیلئیم گیس کے غباروں سے اپنے پالتو کتے “ڈالر”کو باندھااوراسے ہوا میں چھوڑ دیا۔ غباروں نے بے زبان جانور ہوا میں اڑانا شروع کردیا اور چند سیکنڈ بعد بلڈنگ کی دوسری منزل کی بالکونی سے کسی نے غباروں سے باندھے اس اڑتے ہوئے کتے کو پکڑ لیا۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور یوٹیوبر پر بے حد تنقید ہوئی، ناقدین کی جانب سے اس تنقید پر گوراو شرما نے اپنے چینل سے ویڈیو کو حذف کردیا۔ تاہم ،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گوراو شرما کو جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم ، پیپل فار اینیملز (پی ایف اے) کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد گرفتار کیا۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر ایک کار کے اوپر کھڑا ہوتا ہے اور اپنے پالتو کتے کو ہیلئیم گیس کے غباروں سے باندھتا ہے اور وہ اپنے پالتو کتے کو ہوا میں چھوڑ دیتا ہے تو ہیلئیم گیس کے غباروں کی وجہ سے بے زبان جانور بے یارو مددگار ہوا میں اڑنے لگتا ہے اور جب وہ اس کے فلیٹ کی دوسری منزل تک پہنچتا ہے تو کوئی بالکونی سے ہوا میں اُڑتے ہوئے کتے کو پکڑ لیتا ہے۔ اس ویڈیو میں ہوا میں اڑتے کتے کو پکڑنے پر خوشی سے چیخنے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔

اپنے اس شرمناک اقدام پر گوراو شرما نے اپنے چینل پر معذرت کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے کتے ، ڈالر کے ساتھ ویڈیو بنانے سے قبل “تمام حفاظتی اقدامات” کیے تھے ۔اس ویڈیو میں ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایسا دوسرے یوٹیوبرز سے متاثر ہوکر کیا کیونکہ ان یوٹیوبر نے بھی اسی طرح کے اسٹنٹ کیے تھے۔ اس کے علاوہ ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جانوروں سے پیار کرتے ہیں اور ویڈیو میں موجود اپنے پالتو کتے (ڈالر) کو بالکل بچوں کی طرح رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: والدین سے بدتمیزی کی سزا، بیٹی “کتے” میں تبدیل، ویڈیو وائرل

پوری دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں جانوروں پر تشدد کیا جاتا ہے ، ان کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے اور ان کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں ان بے زبان جانوروں کی فلاح وبہبود کے لئے فلاحی ادارے اور تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ حال ہی میں ایک واقعہ منظرعام پر آیا تھا جس میں محض تفریح کی خاطر کتوں کو دوسرے کتے کے ساتھ گڑھے میں موت کی جنگ لڑنے کے لئے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جب کہ کچھ سال پہلے ، کراچی میں 900 کے قریب کتوں کو زہر دیا گیا تھا اور ان کی لاشوں کو گلیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format