روسی خاتون نے مسٹر پرفیکٹ کی تلاش کیلئے انوکھا طریقہ اپنالیا


0

دنیا کی ترقی کے ساتھ جہاں انسان کے زندگی گزارنے کے انداز تبدیل ہونے لگے ہیں وہیں ترجیحات میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔

برسوں پہلے شادی کے لیے والدین کا اپنے بچوں کے لیے مناسب رشتہ تلاش کرلینا ہی کافی ہوتا تھا۔ پھر ایک وقت آیا کہ محبت کی شادیاں زیادہ ہونے لگیں۔لیکن آج کل کے زمانے میں جب انسان ہر چیز میں بہت ڈیمانڈنگ ہوگیا ہے وہیں رشتہ جوڑنے کے لیے موجودہ دور میں رشتے والی خواتین کے بجائے مختلف ڈیٹنگ ایپس کا سہارا لیا جارہا ہے تاکہ لڑکا اور لڑکی دیکھ سکیں کہ ان کا لائف پارٹنر ان کے معیار پر پورا اترتا یا نہیں۔

Image Source: File

ان ایپس کے علاوہ اب رشتے کروانے کے لئے باقاعدہ آن لائن سروسز بھی موجود ہیں جو گھر بیٹھے اچھے رشتے بتاتی ہیں۔ تاہم ان طریقہ کار کے باوجود ایک روسی خاتون نے اپنے پارٹنر کی تلاش کے لئے نہایت دلچسپ اور انوکھا طریقہ اپنایا، ان خاتون نے اپنے مسٹر پرفیکٹ کے چناؤ کے لئے شہر میں درجنوں بل بورڈز پر اشتہار لگوا دئیے۔

Image Source: Instagram

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس پر پابندیاں عائد ہے جس کے باعث روس بھر میں دیگر ایپس کے ساتھ ساتھ ڈیٹنگ ایپس ناقابل استعمال ہیں اسی لیے روسی کروڑ پتی خاتون ماریہ مولونوا نے زندگی بھر ساتھ نبھانے والے ساتھی کی تلاش کےلئے بل بورڈز پر اشتہار لگوا دئیے۔

Image Source: Instagram

چوبیس سالہ ماریہ کے اشتہار کو دیکھ کر یوکرینی کروڑپتی 26 سالہ کاروباری شخصیت سیرہی خارخوشاہ نے ماریہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور اشتہار کے جواب میں کہا کہ ملینئرز پیچھے دیکھو میں یہیں ہوں۔ نوجوان نے کہا کہ میں جنگ کی حمایت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور نا ہی ولادی میر پیوتن مجھے اچھا لگتا ہے لیکن مجھے روسی خواتین اچھی لگتی ہیں، میرے قریبی دوست سارے روسی ہیں۔ یوکرینی بزنس مین نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ماریہ کا اشتہار دیکھا جو مجھے ماریہ اچھی لگی، اسی لیے میں نے جواب میں میں بھی بل بورڈز پر اشتہار دیا کہ ’میں یہاں ہوں’۔

ویسے کہتے ہیں شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھائے، کچھ عرصہ قبل برطانیہ میں مقیم ایک نوجوان محمد مالک نے اپنی چاہی لڑکی سے شادی کے لئے شہر بھر میں اپنی ہنستی مسکراتی تصویر کے بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردئیے۔ نوجوان نے بل بورڈ پر اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا جو انہوں نے شریک حیات کی تلاش کے لیے بنائی ہے جس کا نام فائنڈ مالک وائف ڈاٹ کام یعنی مالک کے لیے دلہن ڈھونڈیں۔اس ویب سائٹ پر انہوں نے اپنی تفصیلات شائع کیں، انہوں نے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے اس طریقے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ رشتہ ڈھونڈنے کے لیے رشتہ آنٹی والا روایتی طریقہ ان کو راس نہیں آرہا تھا۔

علاوہ ازیں، رواں برس کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جوڑا سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا، جس میں لڑکی لڑکے نے ایک دوسرے کو مشہور ڈیٹنگ ویب سائٹ’ ٹنڈر’ پر پسند کیا،۔پہلے دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بنے اور پھر یہ دوستی اتنی مضبوط ہوئی کہ بالآخر بات شادی تک جا پہنچی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *