انگلینڈ سے شکست،ٹیم میں رضوان کی جگہ سرفراز کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑگیا


0

سترہ سال بعد پاکستان میں  ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی انگلش ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے راولپنڈی اور ملتان میں ٹیسٹ جیتا اور پھر کراچی ٹیسٹ بھی اپنے نام کرکے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کیا۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان کے بیٹرز کی کارکردگی مایوس کُن رہی جبکہ انگلش ٹیم نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست اور 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کے بعد سوشل میڈیا پر کیویز کے خلاف ہوم سیریز میں  قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو سونپنے کا مطالبہ زور پکڑگیا ہے۔

Image Source: File

اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ رضوان اگر انصاف پسند بنتے ہیں تو اپنے معاملے میں بھی درست فیصلہ کریں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں جائیں اور پرفارم کر کے واپس آئیں، صرف ٹی 20 میں کارکردگی کی بنیاد پر وہ تینوں فارمیٹ نہیں کھیل سکتے۔

Image Source: File

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا رنگ نہیں جما پارہے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تمام 6 اننگز کھیلیں مگر ایک بھی ففٹی نہیں بنا پائے اور بالترتیب 29 ، 46، 10، 30، 19 اور 7رنز سکور کیے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہونے کے باوجود 23.5 کی اوسط سے محض 141 رنز ہی بنائے۔محمد رضوان نے گذشتہ سنچری آسٹریلیا کے خلاف رواں سال کراچی ٹیسٹ میں بنائی، اس کے بعد 12 اننگز میں 21.83 کی ایوریج سے 262 رنز اسکور کیے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ چکا۔

Image Source: File

دوسری جانب، کھیلوں سے وابستہ سینئر صحافیوں نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں  وکٹ کیپر رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو آزمانے اور بابر اعظم کی جگہ انہیں کپتانی سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی پچھلی 12اننگز کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس کارکردگی کے بعد بابراعظم انصاف کے تقاضے پورے کرکے سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کی سیریز میں آزمائیں، نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے تیسرے دن تماشائی بھی سرفراز کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

سینئر صحافی سلیم خالق نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کپتانی سابق کپتان سرفراز احمد کو سونپنے کا مطالبہ کردیا۔سلیم خالق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ اگر پی سی بی بہتر نتائج چاہتا ہے تو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے لئے سرفرازاحمد کابطور کپتان تقرر کرے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کا پانی پلانا، کیا ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ تنازعے کا نتیجہ ہے؟

خیال رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا اور وہ اگر سکواڈ میں شامل بھی ہوئے تو ایکشن میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ماضی میں سرفراز احمد مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، ڈراپ ہونے سے قبل آخری 12 اننگز میں انہوں نے 4 ففٹیز اسکور کی تھیں، گذشتہ 12 فرسٹ کلاس اننگز میں انہوں نے ایک سنچری اور 4 ففٹیز بنائی ہیں، کراچی ٹیسٹ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں بھی سرفراز کی واپسی کے نعرے لگائے جاتے رہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *