سوشل میڈیا پر قاسم علی شاہ کی ‘لیک’ تصاویر کا معاملہ


0

پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر اور لکھاری قاسم علی شاہ نے سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی اپنی چند نیم برہنہ تصاویر کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کرکے وضاحت کردی۔

حال ہی میں قاسم علی شاہ کی چند ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد سے ان کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جارہے تھے کہ آئندہ چند روز میں مزید تصاویر بھی سامنے آئیں گی۔ جبکہ ان تصاویر کی وجہ سے ‘ٹوئٹر’ پر قاسم علی شاہ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر پر میمز بناتے ہوئے مختلف مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور کہیں کوئی ان کی حمایت بھی کر رہا ہے۔

Image Source: Instagram

البتہ انہوں نے ان تصاویر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصاویر کسی نے ان کے فون سے لیک کیں اور انہوں نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرادی ہے۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ذاتی اور گھر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، ان کے ساتھ ایسے شاندار تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں کہ میں اور میرے اہلخانہ ہنس رہے ہیں کہ کیا کمال قسم کی منفی سوچ اور اینگلنگ بناکر انتظار کرایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز آنی ہیں۔

Image Source: Instagram

قاسم علی شاہ نے کہا کہ میرا یا میرے گھر والوں کا فون جن پر پاسورڈز بھی نہیں لگے ہوتے، ٹھیک ہونے کے لیے جاتا ہے، اس میں کوئی مسئلہ آتا ہے، فون تبدیل کرتے ہیں، یا ڈیٹا ٹرانسفر ہوتا ہے تو یہ یقیناً کہیں نہ کہیں سے چوری ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر کی تصاویر ہیں اور 3 سے 4 سال پرانی ہیں، اس دوران انہوں نے گھر کی مزید تصاویر بھی دکھائیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے قاسم علی شاہ نے کہا کہ ‘اس میں کوئی محترمہ موجود نہیں ہیں، اس تصویر میں مجھے کوئی قابلِ اعتراض بات بتادیں، شرعی طور پر میں جو کپڑے پہن سکتا ہوں وہ میں نے پہنے ہیں۔

مزید پڑھیں: غلطی ہوگئی، آئندہ تھری پیس سوٹ پہن کر، سوئمنگ کروں گا

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، بنیان اتار بھی دیتا ہوں لیکن ان تصاویر کے جو اینگل اور معنی بنائے جارہے ہیں اس پر میں اس کے علاوہ کیا کہوں کہ اللہ آپ سب کا بھلا کرے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انتظار کرایا جا رہا ہے کہ مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی آنی ہیں تو مزید تصاویر بھی آسکتی ہیں کیونکہ لیک ہوئی ہوں گی اور وہ میرے اہلخانہ کی تصاویر ہوسکتی ہیں، اہلیہ کے ساتھ، کھانا کھاتے ہوئے، بچوں کے ساتھ ہوسکتی ہیں لیکن اس کے علاوہ جن تصاویر اور ویڈیوز کا انتظار ہیں وہ نہیں آنی۔

قاسم علی شاہ نے کہا کہ میں بڑے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جس انداز سے یہ تصاویر لیک ہوئیں تو میں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت کردی ہے، آئندہ چند روز میں پتا چل جائے گا کہ یہ شرارت اور مہربانی کس نے کی۔

قاسم علی شاہ نے اپنی ویڈیو میں ایف آئی اے کو ارسال کی گئی درخواست کی تصویر بھی شیئر کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عزتوں کا محافظ ہو، اگر آپ مشہور ہیں اور لوگ آپ کو جانتے ہیں تو آپ کو اپنے بیانیے یا اپنے خلاف ایک جنگ لڑنی پڑتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا کی نازیبا تصویریں وائرل کرنے والا مجرم گرفتار، ایف آئی اے

انہوں نے کہا کہ ان تصاویر میں کوئی محترمہ ہوں تو آپ مجھ پر اعتراض کرسکتے ہیں، میں بچوں کے ساتھ سوئمنگ کرتا ہوں اس دوران بھی تصاویر بنی ہوں گی، فیملی کے ساتھ بچوں کے ساتھ ہوسکتی ہیں تو مجھے اتنی سی گنجائش دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں 36 سیکنڈ کا قاسم علی شاہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “ہماری عورت کو اچھی بیوی کیسے بننا ہے یہ کہیں پڑھایا نہیں جاتا“۔ اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *