وفاقی حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے خفیہ آرڈیننس لیکر آئی


0

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق ایک اہم آرڈیننس متعارف کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ایسا کونسا آرڈیننس یے جو موجودہ وفاقی حکومت نے پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر متعارف کرایا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اس خفیہ آرڈیننس کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو سہولت فراہم کرنے کے لئے آرڈیننس پیش کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے اس آرڈیننس کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس آرڈیننس کا بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے فائدہ لنے سے بھی انکار کردیا تھا، حکومت کو اگر اس قسم کے کسی آرڈیننس کو لانے کی ضرورت تھی تو حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی اور ہم اس قسم کا آرڈیننس لے آتے تو ہمیں کوئی نہیں چھوڑتا، ہمارا جینا حرام کردیا جاتا۔ دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد میں دھرنا دے دیتی۔

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس خفیہ آرڈیننس پر احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن جادیو سے متعلق وفاقی حکومت کا خفیہ آرڈیننس ایک اور وجہ بن چکا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب جانا چاہئے۔

سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ حکومت بھارتی جاسوس کو سہولیات کیوں فراہم کررہی ہے؟ اگرچہ کلبھوشن جادیو نے خود سے اس بات کا اعتراف کرچکا ہے کہ وہ ایک بھارتی جاسوس ہے۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کا وزیراعظم نہیں ہونا چاہئے، موجودہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم ملک کے وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ملک کی قیادت کی اہلیت رکھتے ہیں۔ کلبھوشن جادیو کو آرڈیننس دیا جارہا ہے کیا یہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ہے؟

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کافی عرصے سے ناانصافی ہورہی ہے، پوری دنیا میں انصاف کے لئے عدلیہ کی طرف دیکھا جاتا ہے۔ اپوزیشن ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے ساتھ بھی زیادتی ہو رہی ہے۔ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ ہمارے معاملات آج تک عدالت میں چل رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *