پی آئی اے کے سینئر پرسر کیلئے اقوام متحدہ کا اعزاز


0

اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے قومی ائیر لائن کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ کو انسانی ہمدردی و برابری کا اعزاز پیش کیا گیا۔

کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر پاکستان کی قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) کی تصاویر سامنے آئیں جن میں وہ دوران پرواز آٹھ نو ماہ کے بچے کو سینے سے لگا کر بہلا رہے ہیں اور وہ ان کے کندھے پر سر رکھ کر سو رہا ہے۔

چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کی پرواز کے دوران ایک شیرخوار بچے کو بہلاتے ہوئے یہ تصویر بہت وائرل ہوئی اور ان کے اس اقدام کی مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بہت حوصلہ افزائی کی گئی اور اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے قومی ائیر لائن کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ کو انسانی ہمدردی و برابری کا اعزاز پیش کیا گیا۔

بلاشبہ فضائی سفر چھوٹی عمر کے بچوں کے ساتھ آسان نہیں کیونکہ دوران سفر چھوٹے بچوں کے کان کے پردوں پر اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ چیختے چلاتے ہیں اس لئے اکثر بچے اپنے والدین کو بہت تنگ کرتے ہیں اور ان کے رونے سے دیگر مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

توحید داؤد پوتہ کمسن بچے کو دوران پرواز بہلانے کی یہ تصاویر پاکستانی گلوکارو اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر شیئر کیں۔ ٹوئٹر پر اپنی اس پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے دوست پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں سوار تھے اور انہوں نے یہ تصاویر مجھے بھیجیں۔ فخر عالم نے یہ بھی بتایا کہ اس پرواز میں ایک بچہ بہت رو رہا تھا جس کی والدہ بہت پریشان ہوگئی تھی اور ان سے بچہ نہیں سنبھل رہا تھا۔

بعدازاں ، پرواز کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) توحید نے بچےکو سلانے میں خاتون مسافر کی مدد کی۔
سوشل میڈیا پر چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کے اس انسانی ہمدردی اور رحم دلانہ قدم کی خوب تعریف کی گئی اور ان کے اس مثبت عمل کو سراہا گیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منفرد اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سنیئر ہیڈ پرسر کا کہنا تھاکہ یہ اعزاز پی آئی اے کے تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا، لوگوں کی جانب سے اپنا ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پربہت حوصلہ افزائی ملی۔

قومی ائیر لائن کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ گذشتہ 30 سال سے قومی ائیر لائن سے وابستہ ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے فرائض میں شامل ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور آرام دہ سفر کو یقینی بنائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *