پاکستان کی آزادی کے 76 سال مکمل ہوگئے، اس جشنِ آزادی کے موقع پر ہرسُو جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Pakistani Adakar Or YomaAzadi
پاکستان کی آزادی کا دن سب ملکر منا رہے ہیں وہی شوبز کے اداکار بھی پیچھے نہیں ہیں کسی نےآزادی کے موقع پر ہونے والی تقریبات مین شرکت کی ہے اور اکثر نے سوشل میڈیا ویب سایئڈ پر پیغام شئیر کیے ہیں
ہمایوں سعید
“اداکار ہمایوں سعید نے ٹوٹئر پر اپنا پیغام دیا ہے کہ”یوم آزادی مبارک ہو،انہوں نے دعا کی ہے کہ “یوم آزادی مبارک انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارض پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جنب گامزن ہو،پاکستان زندہ باد
Happy Independence Day. May Allah bless our beloved Pakistan with strength and our nation with traits that lead to progress & prosperity. Pakistan Zindabad 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰 pic.twitter.com/JGIiVrjuAp
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) August 13, 2023
عدنان صدیقی
مشہور اداکار عدنان صدیقی نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا،انہوں نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلیجنز کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید،اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے
پاکستان زندہ باد
عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر یوم آزادی کے حوالے سے ویڈیو شئیر کی ہے۔
عائزہ خان
عائزہ خان بھی آزادی نے بھی انسٹا گرام پر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ وہ بھی آزادی کی خوشی منا رہی ہیں۔
ایمن خان
اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں قومی پرچم نظر آرہا ہے۔
ماروا حسین
اداکارہ ماروا حسین نے بھی یوم آزادی کے موقع پر پیچھے نہیں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر قومی ترانہ شیئر کیا ہے اور سب کو آزادی کی مبارک باد دی ہے۔
سائل خان
اس کے علاوہ خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر باصلاحیت موسیقار نے بڑی انتہائی مہارت سے قومی ترانے کی دھن پیش کرکے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا
National anthem 🇵🇰 pic.twitter.com/QzsuZdkQRv
— Siyal Khan (@siyaltunes) August 13, 2022
عدیل افضل
انسٹا گرام پرمعروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر عدیل افضل نے کاسائے درویش کے اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئرکی۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آزادی کے 75 برس بعد بھی امید ہے کہ آنے والا کل اس سر زمین کے لیے امن، خوش حالی، مساوات اور اعتدال پسند معاشرے کی نوید بن کر آئے گا۔
اریبہ حبیب
اریبہ حبیب بھی آزادی کا دن مناتے ہوئے۔پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ثانیہ شمشاد
اداکارہ ثانیہ شمشاداور نمرا خان نے پاکستانی جھنڈے والے دوپٹے پہن کر سب کو آزادی مبارک کہا ہے۔
0 Comments