پھول مکھانہ ایک چھوٹی سی چیز اور بے شمارفائدے


0

قدرت نے انسان کے فائدے کے لئے ایسی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں کہ انسان ان کے فوائد کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن افسوس کہ انسان ان چیزوں کے فوائد سے ناواقف ہے۔ان میں سے ایک مکھانے بھی ہیں جنہیں پھول مکھانے بھی کہا جاتا ہے۔ مکھانوں کو فوکس نَٹس یا پھر لوٹَس سیڈز بھی کہا جاتا ہے، دراصل یہ گول مٹول سا سفید مکھانا کنول کے پھول کا بیج ہوتا ہے، اس لیے بھی اِسے پھول مکھانا کہا جاتا ہے۔

Phool Makhana K Faiday
Image Source:google

یہ غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس طرح بادام کے کھانے سے آپ اپنی یاداشت کو مزید بہتر بناتے ہیں اسی طرح پھول مکھانے کی مدد سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی  اپنی صحت کو اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو آپ اس کا استعمال لازمی کریں۔

پھول مکھانہ کیاہے؟

مکھانے ایک پودے کے بیج ہیں۔اس کاپودا تالابوں میں پیداہوتاہے۔اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔اس کا بیرونی چھال سیاہ اور کھردری ہوتی ہے۔اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول بیج نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دارہوتاہے۔خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیں اور خشک شدہ کو مرکبات میں شامل کرتے ہیں۔

Phool Makhana K Faiday
Image Source:Wikipedia

مزاج سردتر ہے تازہ مکھانا مقوی بدن،مقوی باہ اورمولدمنی خیال کیاجاتاہے۔جبکہ خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اورغذائیت سے بھرپو رہوتے جہاں بچےکی پیدائش کے بعد ماں کو کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کمزوری کو دور کرنے کے لیے مکھانے کا حلوے اور پنجیری کااستعمال کمزوری کو دور کرنے میں کافی حد تک فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔

مکھانے میں شامل کیمیائی اجزا

مکھانے میں پروٹین، کاربوہائڈریٹس،فایبر، میگن یشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن اور زنک کی بڑی مقدار پائی جاتی ہےا ن کے علاوہ اس میں دیگر فائدہ مند مرکبات ہوتے ہیں۔

پھول مکھانے کے فائدے

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھول مکھانوں کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر کے صحت سے متعلق بے شمار طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Phool Makhana K Faiday

مکھانا ایک ایسی چیز ہے جس کو آپ کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔ مکھانا کھانے سے ہم کو بہت سارے فوائد ملتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ مکھانا کھائیں گے تو یہ بہت فائد ہ مند ہے۔ مکھانا کھانے سے بہت سی بیماریاں تو ختم ہوتی ہیں۔جسم کو طاقت ملتی اور اس کے ساتھ ساتھ مردانہ کمزوری کو ختم کرنے میں بھی بہت مدد گار ہوتاہے۔

Phool Makhana K Faiday
Images Source:Nummy Makhana

مکھانا ایک ایسی غذا ہے، جسے آپ کہی بھی، کبھی بھی اسنیکس کے طور پر کھا سکتے ہیں۔ مکھانے نہ صرف مزیدار اور لائٹ ہوتے ہیں، بلکہ یہ صحت مند بھی ہوتے ہیں۔

ہائی اور منفی کولیسٹرول لیول کا علاج

مکھانوں میں کولیسٹرول کی نہایت کم مقدار پائی جاتی ہے، اس میں فیٹ اور سوڈیم بھی بہت کم ہوتا ہے جو اسے ایک صحت بخش غذا بناتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مکھانوں کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کے بجائے کم ہوتا ہے۔

ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ

جن لوگوں کو ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ ہے انہیں مکھانہ کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیئے۔ یہ نہ صرف انکے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھے گا بلکہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ ہونے والے خطرے سے بھی بچائے رکھے گا۔ دراصل مکھانے میں میگنیشیم کی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے مکھانوں کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا منرل ہے جو جسم کے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Phool Makhana K Faiday
Image Source:Marham

دل کی صحت

ہمیں زندہ رہنے کے لئے ہماری دل کی صحت کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ دنیا میں ہزاروں اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہے اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ دل کی صحت اچھی رہے تو پھول مکھانہ کا استعمال کریں تاکہ دل کی صحت کو فروغ مل سکے۔

Phool Makhana K Faiday

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

بزرگ لوگ دن میں دو بار مکھانہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔جب کہ دیگر عمر کے لوگ بھی اسے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فائدہ مند کھانے کی اشیاء کے طور پر کھا سکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کے لیے مفید

مکھانوں میں گلائیسیمکس انڈیکس (کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی درجہ بندی کا نظام) بہت کم ہوتا ہے اس لیے یہ شوگر کے مریض بھی بے فکر ہو کر کھا سکتے ہیں۔

یہ ایک ایسی حالت ہے جو ہمارے خون میں شکر کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے اگر آپ بلڈ شوگر کے مریض ہیں تو آپ کو متوازن غذا کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنی ڈائیٹ پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھول مکھانہ کی مدد سے ہم شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

ماہرینِ صحت و غذا بھی شوگر کے مریضوں کو پھول مکھانے کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

خواتین کیلئے تحفہ

پھول مکھانے خواتین کے بعض دوسرے مسائل کا حل بھی ہے۔ لیکن آپ کے بہت سے مسائل اس سے حل ہوجائیں گے۔جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو کمر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھا کر عاجز آگئی ہوں۔ دوسری طرف بلڈ پریشر ہو۔گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوں اور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو۔ ایسی خواتین پھول مکھانےکا استعمال; کریں تو۔حیران کن فائدہ ہوگا۔

Phool Makhana K Faiday
Image Source: Marham

، پھول مکھانہ عورتوں میں پریگنسی میں بھی بہت مفید ہے۔دوران پریگنسی بلڈ پریشردل کی دھڑکن کو ۔ کنٹرول رکھتا ہے،مسھوڑوں اور دانوں میں سوزش اور درد میں فائدہ دیتا ہےاس کے علاوہ مکھانہ بچے کی نشوونما میں بھی مدد دیتا ہے۔یہ بچے کے اعصابی نظام کی بھی نشوونما کرتا ہے۔

تناؤدور کرتا ہے۔

Phool Makhana K Faiday
Image Source:Health Line

اگر آپ کو اکثر تناؤ رہتا ہے اور اس وجہ سے آپ کی نیند بھی متاثر ہورہی ہے، تو مکھانے کھانا آپ کے لیے فائدے مند رہے گا۔ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ کے ساتھ مکھانا لینے سے نیند اچھی آتی ہے۔ ساتھ ہی تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔

عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے

مکھانے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو سبھی عمر کے لوگوں کو آسانی سے ہضم کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ ، پھول مکھانے میں ایسٹری ماس کی خصوصیات بھی ہوتی ہےیہ اسہال سے راحت دیتا ہے اور بھوک میں سدھار کرنے کے لیے مددگار ہے۔مردوں کے لیے مکھانے کا استعمال انکی جنسی صحت کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتی ہے،مکھانے میں موجود خصوصیات مدافعتی نظام کو ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ہے

وزن میں کمی کا ذریعہ

پھول مکھانہ کے استعمال سے جہاں کیلشیم اور آئرن کی مناسب مقدار حاصل کی جا سکتی ہے وہیں یہ وزن میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔پھول مکھانوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے کھا کر پیٹ کافی دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، بھوک کم لگتی ہے اور اضافی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔وہ افراد جو اپنے اضافی وزن کی وجہ سے پریشان ہیں وہ پھول مکھانہ کی مدد سے اپنی اس پریشانی کا حل نکال سکتے ہیں اور اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔، پھول مکھانہ میں فائبر اور پروٹین اچھی مقدار میں موجود ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں بہت مدد کرتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ کا ذریعہ

ہمارے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمیں کسی  بھی انفیکشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی  آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہمیں دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوزش کو بھی کم کرنے میں اہم ہے۔

جوڑوں کا درد

عمر بڑھنے کے ساتھ جوڑوں میں چکنائی ختم ہونے لگتی ہے۔ ایسے میں اگر کیلشیم کی مناسب مقدار جسم تک نہ پہنچ پائے تو جسم کے ہر جوڑ میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو مکھانے کا روزانہ استعمال کرنا چاہئے

۔مکھانے کے استعمال سے بدن میں موجود ہر طرح کے دردوغیرہ دور ہوجائییں گے۔ نہ آپ کبھی تھکاوٹ محسوس کریں گے اور نہ ہی سستی۔

Phool Makhana K Faiday
Image Source:Times Food

بڑھتی عمر

ہر عورت اور مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جوان نظر آئے اس کے لئے ہمیں اس غذا کا استعمال کرنا فائدہ پہنچائے گا جو ہمیں جوان رکھنے میں مدد کرے گا۔ پھول مکھانہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ آپ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو اس کی مدد سے کم کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود امائنو ایسڈ بڑھتی ہوئی عمر کے تاثرات کو کم کرتے ہیں۔

پٹھوں کو مضبوط بنانا

مکھانے میں کافی مقدار میں پروٹین اور صحت مند کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔ مکھانے کا روزانہ استعمال ان لوگوں کے لیے بھی فائدے مند ہیں، جو بنا وزن بڑھائے ہوئے باڈی بنانا چاہتے ہیں۔

اگر آپ پٹھوں کو بنانا چاہتے ہیں تو مکھانے کا استعمال ضرور کریں۔ ورک آوٹ کے بعد اسے پوسٹ ورک آوٹ ڈائٹ میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔ آپ روزآنہ اسنیکس کے طور پر 1 مٹھی مکھانے کھا سکتے ہیں۔

مردوں کے لئے

ویسے تو مکھانا ہر کسی کے لیے فائدے مند ہیں، لیکن مرد مکھانا کھائے، تو یہ انکے لیے خاص طور پر فائدے مند ہوسکتا ہے

مردوں میں انفرلیٹی یعنی بانجھ پن کے واقعات اس وقت تیزی سے بڑھے ہیں۔ اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ دنیا بھر میں مردوں کے سپرم کی کوالٹی خراب ہورہی ہے اور سپرم کاؤنٹ کم ہورہی ہے۔ اسکی وجہ بہت سارے شادی شدہ مرد باپ بننے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اچھے سپرم کاؤنٹ اور صحت سپرم کے لیے آپ کو روزانہ  مکھانا کھانا چاہیئے۔

وہیں مکھانا مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو بڑھانے میں کافی مددگار ہوسکتا ہے۔ مکھانا کھانے سے آپ کو ڈھیر سارے صحت سے متعلق فائدے ملتے ہیں

 مکھانا مردوں میں سیکسول پرابلم (جنسی مسائل) کو دور کرنے میں مدد گار مانا جاتا ہے۔۔ ایک سائنسی جریدے میں چھپے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزآنہ مکھانا کھانے سے مردوں کی سیکسوالٹی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور انکی کئی طرح کی جنسی پریشانیاں بھی دور ہوسکتی ہے۔مکھانا کھانے سے جنسی خواہش کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *