پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ پر دہشتگردوں کا حملہ


0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ساتھ ہی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب چند نامعلوم افراد نے ایک نیلے رنگ کی کارولا گاڑی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی گارڈز نے انھیں اندر داخلے پر روکا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ پر دستی بم حملا کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشگردی کو گیٹ پر جبکہ دو دہشتگردوں کو پارکنگ میں ہی ہلاک کردیا گیا البتہ ایک دہشتگر پاکستان اسٹاک کے ٹریڈنگ ہال تک جانے پر کامیاب ہوا جیسے فورا ہی ہلاک کردیا گیا۔ جبکہ دیشگردوں کے اس حملے کو سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے محض 7 منٹ میں مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا تھا۔

دوسری جانب ریسیکو زائع کے مطابق اس پورے واقعے دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈز اور ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ تمام مرنے والوں کی لاشوں اور واقعے میں زخمی ہونے والے تمام لوگوں کو طبی امداد کے لئے کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ساتھ ہی سیکورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کنٹرول سنبھالتے ہوئے، آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویڈر ٹاور اور شاہین کمپلیکس کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹین بھی موجور تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *