حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لگانے کی قرارداد منظور


0

بطور مسلمان ہم سب کا اس بات پر متفقہ عقیدہ ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم الله کے آخری نبی ہے اور ان کے بعد کوئی نبی تاقیامت اس دنیا میں نہیں آئے گا۔ اس ہی سلسلے میں آج قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے تحت تمام نصابی کتابوں میں جہاں بھی اب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام استعمال ہوگا وہاں پر خاتم النبیین لکھنا ضروری ہوگا۔ اس قرارداد کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

جبکہ اس قرارداد کو وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے پیش کیا گیا ، جسے پورے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ ساتھ ہی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

واضح رہے اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان لانے کے لئے ضروری ہے کہ اللہ کے نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی بھی مانا جائے۔

ایک جانب جہاں اب اس قرارداد کے ذریعے اب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ نصابی کتابوں میں خاتم النبیین لکھنا ضروری ہوگیا ہے وہیں دوسری جانب قومی اسمبلی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی اس کاوش کو سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے خوب سہرایا بھی جارہا ہے۔

جبکہ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ممبر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ ایک گناہ گار آدمی ہوں مگر امید ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی وجی سء بخشا جاؤں گا۔ ساتھ ہی القادر پٹیل نے کرنل درفیع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لکھا کہ ہے قادیانی کہتے ہیں اگر میں جیل میں ہوں تو ان کی وجہ سے ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر رہے ہیں۔

یاد رہے اسے سے قبل 15 جون کو سندھ اسمبلی میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی۔ جبکہ قومی اسمبلی کی یہ قرارداد اب منظوری کے لئے سینٹ جائے گی، وہاں منظور ہونے کے بعد اس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دستخط کریں گے اور پھر یہ قرارداد ایک قانون کی حیثیت اختیار کرجائے گی


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *