آئی سی سی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق پوسٹ پر بھارتی فینز اخلاقیات سے گرگئے


0

کورونا وائرس نے جہاں بری طرح نظام زندگی کو دنیا بھر میں متاثر کیا ہے وہیں کھیل کے میدانوں کو بھی ویران کرکے رکھ دیا ہے۔ لیکن ان ہی ویرانیوں کو دور کرنے کی غرض سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ بورڈز نے ایک مشترکہ فیصلہ کیا تھا جس کے تحت دنوں ملکوں کے مابین کچھ نئے قوانین کے ساتھ کرکٹ کو بحال کیا جائے. پاکستان کو اپنے 29 رکنی اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کرنا تھا۔ دورے پر روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس میں پاکستان کی ٹیم کے اہم کھلاڑی اور لیگ اسپنر شاداب خان، حارث رؤف اور حیدر علی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تصدیق ہوئی ہے۔


اس خبر نے جہاں پوری پاکستانی قوم کو افسرده کردیا وہیں ان تینوں کھلاڑیوں کو جلد از جلد اس وباء سے صحتیاب ہونے کی دعائیں بھی دیتے رہے۔ ان تین کھلاڑیوں میں حیدر علی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی حالیہ پی ایس ایل پرفارمنس سے تمام کرکٹ سے جڑے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوذ کراوئی تھی۔ انہوں نے پی ایس ایل کے محض 9 میچیز میں جارحانہ 238 رنز بنائے تھے اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔ اس بہترین کارکردگی کے باعث حیدر علی کو پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا تھا جہاں یہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو انگلینڈ کی سرزمین پر کریں گے اور اس بات کے قوی امکانات بھی تھے کہ حیدر علی آنے والے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اسکواڈ کا بھی حصہ ہونگے۔ جبکہ ان کے ساتھ پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث راؤف بھی شامل ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے ساتھ آسٹریلیا میں بگ بیش میں میلبورن اسٹار کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 میچز میں 20 وکیٹس حاصل کی تھیں۔ ان کی بہترین پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال بنگلادیش کے خلاف ان کا ٹی ٹونٹی ڈبیو کروایا گیا۔ لوگوں کو ان کھلاڑیوں سے کافی امیدیں وابستہ تھیں

اس ہی سلسلے کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے جہاں ان کھلاڑیوں کے کورونا مثبت ٹیسٹ کی تصدیق کی وہیں ان تینوں کھلاڑیوں کو جلد از جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائیں بھی دیں۔ البتہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو یہ بات بلکل بھی گوارہ نہیں گزری اور وہ ایک بار پھر اخلاقیات سے اتر گئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے بلکہ ساتھ ہی آئی سی سی پر جانبداری کا الزام عائد کردیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *