شہد اور پانی کا روزانہ استعمال، نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے


-1

شہد کے بارے میں قرآن میں فرمان ہے کہ “اس میں شفاء کے علاوہ کچھ بھی نہیں، لیکن یقین کرنے والوں کے لئے”، شہد قدرت کی طرف سے عطا کردہ انمول نعمت ہے، یہ صحت کے ساتھ بیماری سے تحفظ میں بھی فائدے مند ہے۔ شہد کے فوائد اسکے خالص ہونے پر ہی حاصل ہوسکتے ہیں ، شہد اصلی ہے یا نقلی اس کیلئے ماچس کی تیلی جلائیں اور شہد میں رکھ دیں ،اگر جلتی رہے تو اصلی اور بُجھ جائے تو شہد نقلی ہے۔
شہد کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن پانی میں حل کرکے پینے کے کئی فوائد ہیں جو ہم آپکو بتائیں گے۔

وزن گھٹائیں
نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں تھوڑا سا لیموں کا عرق اور شہد کا استعمال کرنے سے جسم کی فالتو چربی کم ہوجاتی ہے اور وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔ معالجین کے مطابق شہد اور پانی جسم کوہائیڈریٹ بھی رکھتے ہیں۔

نظامِ ہضم بہتر بنائیں
شہد میں وٹامن اور منرل کی وافر مقدار مو جود ہے ، خالی پیٹ نیم گرم پانی میں شہد کا استعمال معدے کو مُضر اثرات سےصاف کر کےمدافعتی ِنظام کو مضبوط بناتا ہے جسکی وجہ سے نقصان دہ بیکٹریا سے صحت محفوظ ر ہتی ہےاور ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

الرجی سے حفاظت
شہد میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات جسم میں پیدا ہو نے والے خطر ناک بیکٹریا کی افزائش کو روکتا ہے اس لئے شہد کو ایگزیما، سوزش اور دیگر بیماریوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کھانسی دُور بھگائیں
شہد غذا بھی ہے اور دوا بھی، کھانسی میں اسکو نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے گلے میں ہو نے والی خارش یا خشکی دُور ہوتی ہے اور شہد پینے سے گلے کی نالی اور بلغم بھی صاف ہوجاتا ہے۔

کولیسڑول کنٹرول کریں
شہد دل کے امراض میں فائدے مند ہے۔ یہ جسم میں کولیسڑول کو کنٹرول رکھتا ہے۔ شہد پانی دل کو تقویت فراہم کرکے اسے بیماریوں سے بچاتا ہے۔

جسمانی صحت محفوظ
شہداور پانی کے روزانہ استعمال سےجسم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، یہ توانائی کا خزانہ ہے اور جسم میں نئے ٹشوز کی نشورنما کرتا ہے اس لئے یہ دماغی قوت، جلد کی نگہداشت، دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔

بُھرپور نیند
نیند کی کمی، بے خوابی کی کیفیت صحت پر منفی اثرات مر تب کرتی ہے۔ اس کا علاج بھی شہد سے کیا جاسکتا ہے، رات کو اچھی طرح سے نیند لینے کے لئے سونے سے پہلے شہد اور گرم پانی پی لیں اور بھرپور نیند لیں۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *