اندرون سندھ کے سرکاری اسپتال میں زخمی مریض فرش تڑپتے رہے۔ ویڈیو وائرل


0

یوں تو پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت کو تقریباً بارہ سال عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس پورے دورانیے میں پاکستان پیپلزپارٹی کو کئی اعتبار سے کارکردگی کے حوالے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جن میں ایک سب سے اہم شعبہ صحت کا ہے۔

اس سلسلے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے دعا بھٹو نے صوبہ سندھ کے شہر سجاول کے ایک سرکاری اسپتال کی ویڈیو اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے جاری کی۔ دعا بھٹو کی فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے کے کچھ زخمی مریضوں کو سجاول کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں مریض اسپتال کے فرش پر پڑے تڑپ رہے ہیں اور ان کی حالت زار کو وہاں دیکھنے والا کوئی موجود نہیں ہے۔

رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ سندھ حکومت نے پچھلے 12 برس میں صحت پر تقریباً 5000 ارب بجٹ کے تحت خرچ کئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے سجاول اور ٹھٹہ کے سرکاری اسپتالوں کو ایک مرف نامی این جی او کو دے رکھے ہیں جن کو کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ ملتا ہے جبکہ پچھلے مہینے کررونا وائرس کے نام پر مرف نامی این جی او کو ساڑھے تین کروڑ روپے بھی دیے گئے ہیں۔

یاد رہے اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے جیک آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں کی حالت زار پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ساتھ ہی سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنا علاج یہاں کروائیں گے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل سندھ کے مشہور اور پاکستان پیپلزپارٹی کا مزکز سمجھے جانے والے شہر لاڑکانہ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ اپنی ماہ کی گود میں دم توڑ گیا تھا جس کے باعث مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *