پاکستانی خواتین کی ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی


0

پاکستانی ینگ اتھلیٹس اسرا وسیم اور کائنات عارف نے 27 مارچ کو ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگری میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام فخر سے سربلند کردیا۔ تمغہ جیتنے والی ان دونوں ینگ اتھلیٹس نے پہلی بار ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ 2021 میں جونیئر کیٹیگری ایونٹ میں حصہ لیا اور پاکستان کی نمائندگی کی۔

انٹرنیشنل جوجیٹسو فیڈریشن(جے جے آئی ایف)کے زیر اہتمام ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ جو جوجیٹسو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ بہت زیادہ مقبول ہوا تھا، ٹیم سسٹم مقابلہ کے تحت دنیا کے 31 ممالک سے مختلف ممالک سے اس ٹورنامنٹ میں 373 ٹیموں نے حصہ لیا۔

Image Source: Pakistan

پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے عہدیدار طارق علی جو اس ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں ریفری کی حیثیت سے بھی موجود تھےکا کہنا ہے کہ ای ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بہت زیادہ پزیرائی کی گئی ہے۔

Image Source: Facebook

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ اسرا اور کائنات کی اس ایونٹ میں میڈل لینا اور کوویڈ- 19 کی وبائی بیماری کے باعث تمام تربیتی مراکز کے بند ہونے کی کے باوجود ورلڈ ٹورنامنٹ میں خواتین کی جونیئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل لینا واقعی قابل ذکر ہے ، وہ ٹورنامنٹ سے قبل کراچی میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں سخت تربیت حاصل کر رہی تھیں اور اس تربیت کا واضح طور پرکامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ طارق علی کے مطابق پی جے جے ایف مستقبل میں جونیئر کھلاڑیوں کو سینئر سطح کے ٹورنامنٹ کے لئے تیار کرنے کے لئے مزید ایونٹ میں بھیجے گا۔ مزید یہ کہ پی جے جے ایف کی انتظامیہ نے بھی ینگ اتھلیٹس کے طلائی تمغہ حاصل کرنے پر ان کو خوب سراہا۔

تاہم ، اس حوالے سے فیڈریشن کے حکام کو امید ہے کہ اسرا وسیم اور کائنات عارف کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود دیگر باصلاحیت جوجیٹسو اتھلیٹس بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔ ینگ اتھلیٹس اسرا وسیم اور کائنات عارف کے علاوہ 24 سالہ پاکستانی انیتا کریم نے اپنے لئے مکسڈ مارشل آرٹ کا انتخاب کیا جو کہ ایک خطرناک کھیل ہے اور عام طور پر مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے۔

کھیل کے میدان میں یہ پاکستانی فائٹر اپنی صلاحیت سے مخالف کو زیر کرنیوالی ہیں ۔ انیتا کریم پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر جو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔

بلاشبہ اگر ہمارے ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جائے تو پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی پیش کرنے کے قوی امکان موجود ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format