نوجوان نے ہڈیوں کی خطرناک بیماری کو باڈی بلڈنگ سے شکست دیدی


0

کہتے ہیں حرکت میں برکت ہے ،کراچی کے نوجوان فرقان بن عمران نے اس مثال کو سچ کر دکھایا۔ 21 سالہ اس نوجوان نے ہڈیوں کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے باجود باڈی بلڈنگ کے ذریعے اپنی بیماری کو شکست دیکر سب کو حیران کر دیا۔

فرقان بن عمران پیدائش کے وقت سے ہڈیوں کی ایسی بیماری میں مبتلا تھا جو دنیا میں لاکھوں انسانوں میں سے کسی ایک کو ہوتی ہے ۔اس بیماری میں انسانی ہڈیاں اتنی کمزور اور بھربھری ہو جاتی ہیں کہ ٹوٹتی اور جھڑتی ہیں ، چلنا پھرنا ناممکن ہوتا ہے اور انسان بستر پر لیٹے لیٹے زندگی گزار دیتا ہے۔ عزم وہمت کی ناقابل یقین مثال قائم کرنے والے فرقان نے باڈی بلڈنگ کرکے ناصرف اپنے جسم کو فٹ کیا بلکہ خطرناک بیماری کو بھی شکست دیدی۔

Image Source: Arab News

عرب نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ فریکچر کا پہلا واقعہ اس وقت جب وہ صرف چھ سال کے تھے۔ابتداء میں تو انہیں اپنی ریڑھ کی ہڈی میں “بجلی کے جھٹکے” سے محسوس ہوتے تھے۔ فرقان کی اس بیماری کی تشخیص کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے میڈیکل جینٹکس اور پیڈیاٹرک اینڈ وکرینولوجسٹ ڈاکٹر سلمان کرمانی نے کی ، ہڈیوں کی اس بیماری کا نام سائیکنو ڈیسوسٹوسس ہے اور اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور ایسی تمام سرگرمیوں سے گریز کریں، جس کے نتیجے میں فریکچر یا دیگر چوٹیں آسکتی ہیں۔ چنانچہ زندگی گزارنے کے لئے فرقان کے لئے بھی ڈاکٹروں کا یہی مشورہ تھا لیکن ایک دن جب انہوں نے ٹی وی پر معروف ہالی وڈ اسٹار آرنلڈ شوار زینیگر کو باڈی بلڈنگ کرتے دیکھا تو وہ بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے سوچا کہ وہ بھی باڈی بلڈنگ کرسکتے ہیں اور پھر انہوں نے کمر کس لی ،ورزش کے ساتھ صحت مند غذا پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے جسم کو فٹ کیا جو یقیناً کسی معجزے سے کم نہیں۔ فرقان کےمطابق پچھلے پانچ سالوں سے انہیں کوئی فریکچر نہیں ہوا ہے۔

Image Source: Arab News

مزید پڑھیں : ڈاکٹر ثنا اپنی موٹر سائیکل پر لوگو کو دوائیاں پہنچاتی ہیں

اپنی ہمت سے بیماری کو شکست دینے پر ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں کبھی ہمت نہ ہاریں آپ کی جو بھی کمزوریاں ہیں ان کو اپنی طاقت میں بدل لیں کیونکہ یہ سب آپ کے دماغ سے وابستہ ہے ،اللہ نے ہمارے دماغ کو ایک خوبصورت انداز میں بنایا ہے اگر کسی کا دماغ اتنا مضبوط ہے کہ وہ زندگی کے تمام حالات برداشت کرسکتا ہے تو پھر وہ کسی بیماری کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک سپر مین ہوں جو اپنی طاقت سے اس دنیا کو فتح کرسکتا ہوں۔ خیال رہے کہ بلند حوصلہ فرقان اب اپنے یوٹیوب چینل “پمپ اینڈ برن”کے ذریعے پوری دنیا میں اس بیماری کا شکار لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

باہمت فرقان کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر شفیق بھی ایسے ہی نوجوان ہیں جو پچھلے 20 سالوں سے گردوں کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں لیکن وہ ہر روز زندگی وموت کی کشمکش میں ناصرف گھر سے بلکہ اسپتال سے بھی اپنے لیپ ٹاپ کے ذریعے فری لانسنگ کام کرتے ہیں۔ عمیر شفیق کی اس بیماری کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ صرف 4 سال کے تھے اور اب بیس سالوں کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی وہ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

Story Courtesy: ARAB NEWS


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *