نہیا راجپوت اور شہباز تاثیر کے گھر بیٹے کی پیدائش، مداحوں کی مبارکباد


0

گزشتہ برس ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نوجوان و خوبصورت پاکستانی ماڈل نہیا راجپوت اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر والدین بن گئے، جوڑے کے ہاں رواں ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس پر مداحوں کی جانب سے جہاں جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں وہیں کچھ نامناسب وجوہات کو بنیاد بنا کر تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر پر الزام عائد کئے جا رہے ہیں کہ یہ جوڑا شادی سے قبل تعلقات میں تھا۔ گزشتہ برس ستمبر میں جوڑے کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا تھا، جس پر مداحوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات دیئے تھے۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب ناقدین نے جوڑے کو بالکل اس ہی طرح تنقید کا نشانہ بنایا، جیسا اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کو شادی کا اعلان کرنے پر بنایا گیا تھا، ناقدین کا ماننا تھا کہ یہاں بھی پہلی بیوی اور بچے کو دھوکا دیا گیا یے۔ یہی وجہ ہے کہ خبریں ہیں کہ نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر نے مبینہ طور پر اس ہفتے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ اس خبر کو بھی، بظاہر ان ناقدین کی طرف سے پذیرائی نہیں دی جارہی ہے اور قیاس آرائیاں کو جوڑ کر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے مریم شکیل جو ایک مشہور ڈیزائنر اور ماڈل کی قریبی دوست ہیں، انہوں نے اس خبر کو بریک کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو نومولود بچے سے ملنے کے بارے میں بتانے کے لیے اسٹوری شئیر کی. مریم لکھتی ہیں کہ “کل سب سے خوبصورت چھوٹے لڑکے سے ملاقات ہوئی،” “نیہا تم نے اچھا کیا۔ اللہ اسے بے پناہ برکت عطا فرمائے۔” آمین۔

Image Source: Instagram

جوں ہی ڈیزائنر مریم شکیل نے نہیا راجپوت کے بیٹے کی تصویر شئیر کی، تو محض تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوگئی اور انٹرنیٹ نے کی چہ میگوئیوں کو سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے تو مہینوں کی۔گنتی شروع کردی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جوڑے کی شادی کی تاریخ اور ان کے بچے کی پیدائش کا وقت کسی نہ کسی طرح موافق نہیں ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شاید ماڈل شادی سے پہلے ہی توقع کر رہی تھیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

یہاں تمام ناقدین کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ یہ جوڑا گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، بعض اوقات بچے 37ویں ہفتے سے پہلے پیدا ہوتے ہیں۔ امکان ہے کہ ماڈل نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا ہے۔ قبل از وقت پیدائش ایک پیدائش ہے جو بچے کی متوقع تاریخ سے تین ہفتے پہلے ہوتی ہے۔ لہذا اس طرح کے سخت اور غیر ضروری ریمارکس دینا غیر ضروری اور نامناسب ہے۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ 2010 میں معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن اس جوڑے نء دسمبر 2019 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ غنا علی اور عمیر گلزار کے گھر بیٹی کی پیدائش

تاہم علیحدگی کے بعد ماہین غنی کی طرف سے خاموشی رہی البتہ دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور ماہین غنی نے ماڈل نیہا راجپوت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔انہوں نے ماڈل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔ مزید یہ بھی کہا کہ میری خوش قسمتی سے اب طلاق ہوگئی ہے اور خواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی کے ساتھ رہیں۔

بعدازاں ، اس بات پر نیہا راجپوت نے کہا تھا کہ ان لوگوں کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے جو خاموش رہتے ہیں ، ہمیشہ کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی خاموش ہے تو اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ وہ غلط ہے۔ ماڈل نیہا نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ جب بھی کوئی چیز سامنے آتی ہے تو لوگوں کے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قرار دینا بے حد آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے جواب میں ماہین غنی کی سلامتی اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *