نادیہ خان نے طلاق کی شرح بڑھنے کی وجوہات بتادیں


0

ہنس مکھ سی نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں۔انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے’ بندھن’ سے اپنے ایکٹینگ کیرئیر کا آغاز کیا۔کہانی، اسکرپٹ اور اداکاری کی وجہ سے ان کایہ ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہوا اور اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملاتھا۔اس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔نادیہ کچھ عرصہ اداکاری و میزبانی سے دور رہیں پھر دوبارہ ہوسٹ کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں۔تاہم ڈراموں میں ان کی دوبارہ واپسی 2017 میں ‘ایسی ہے تنہائی’ ڈرامے سے ہوئی اور آجکل وہ میزبانی کے بجائے مختلف ڈراموں میں ایکٹینگ کرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی نجی زندگی سمیت شوبز اور سماجی مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔شو کے دوران ان سے معاشرے میں طلاقوں کے بڑھتے رجحانات سے متعلق بھی پوچھا گیا، جس پر نادیہ خان نے بتایا کہ طلاقوں کے کئی اسباب ہیں جیسکہ ماضی کے مقابلے معاشرے میں بے راہ روی کا بڑھنا، مرد و خواتین کو ملنے والی آزادیاں اور ناجائز تعلقات میں آسانیاں پیدا ہونا بھی طلاق کی ایک وجہ ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ماضی میں لڑکے اور لڑکی کے درمیان رابطہ ہونا اور تعلق بننا بہت مشکل ہوتا تھا، کبھی کبھی کوئی لڑکا ہمت کرکے کسی لڑکی کے سامنے کارڈ پھینک کر بھاگ جاتا تھا مگر اب صورتحال مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے سادہ اور آسان جواب یہ ہے کہ اب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ سچے اور وفادار نہیں رہے اور خصوصی طور پر مرد بے راہ روی کا شکار ہیں۔

Image Source: Instagram

نادیہ خان نے کہا کہ اب آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں اور مرد حضرات کو ہر طرف لڑکیاں ہی لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں، جس وجہ سے اب انہیں گھر کو سنبھالنے اور بچوں کی پرورش کرنے والی بیوی اچھی نہیں لگتی۔ان کے مطابق اب مرد حضرات کے لیے غلط خواہشوں کی تکمیل کو مکمل کرنا آسان بن چکا ہے، کیونکہ اب ان کے پاس آپشن بہت ہیں، ان کے پاس گھر ہیں، اپارٹمنٹس ہیں، ڈیٹنگ پوائنٹس اور ایپس بھی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرد حضرات کی یہی عادت رہی ہے اور اب ان کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں، ان کے لیے تمام بندشیں ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی کچھ جاننے والی دوست لڑکیوں کے شادی شدہ مرد حضرات کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہیں ایسے مرد حضرات پر بہت غصہ آتا ہے، کیونکہ وہ دونوں طرف جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، چکر چلا رہے ہوتے ہیں، شادیاں کررہے ہوتے ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ انہیں ایسی لڑکیوں پر بھی غصہ آتا ہے جو شادی شدہ مرد حضرات کے ساتھ لگی ہوئی ہوتی ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے طلاقیں بڑھنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں کچھ لڑکیاں بھی شامل ہیں اور ان کا بھی قصور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیشہ پیسے والے شخص کی تلاش میں رہتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی پیسے والا آدمی مل جائے، جو ان کے نام گھر کر دے اور انہیں تین چار کروڑ روپے بھی دے۔

ان کے مطابق اب جہاں مرد حضرات سے سچائی ختم ہوچکی ہے، وہیں ان کی ہوس کی خواہشیں بڑھ چکی ہیں، انہیں مزے کرنے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی اب ایسے مواقع بھی زیادہ ہو چکے ہیں اور ان سب باتوں کی وجہ سے طلاقیں عام ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مرد حضرات کے لیے شادیاں کرنا، گرل فرینڈز رکھنا آسان بن چکا ہے اور جب معاشرہ آسانیاں دینے لگے تو مسائل ضرور پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر اب خواتین بھی معاشی طور پر خود مختار ہوگئی ہیں، پہلے وہ طلاق لینے سے پہلے سوچتیں تھیں کہ اگر طلاق ہوگئی تو کہاں جاؤں گی لیکن اب وہ معاشی طور پر آزاد ہونے کے بعد یہ سوچتی ہیں کہ وہ خود کمالیں گی اور بچوں کی بھی پرورش کرلیں گی۔

یاد رہے کہ نادیہ خان نے 2021 کے آغاز میں پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور پائلٹ فیصل ممتاز راؤ سے دوسری شادی کی تھی جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
1
fail
fun fun
1
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format