تین فارمیٹ 3 کپتان، ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا گیا


0

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے سعود شکیل کی شاندار سنچری نے اننگ کو تباہی سے بچایا تھا تو دوسری اننگ میں سرفراز احمد ٹیم کو شکست کے منہ سے نکال کر جیت کے بہت پاس لے آئے۔لیکن دونوں کھلاڑیوں کی یہ شاندار کارکردگی بھی پاکستان کو فتح نہ دلا سکی اور یوں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بڑا ہوم سیزن پاکستان کی فتح کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

تاہم اب قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تینوں طرز میں الگ کپتانوں کے تقرر پر غور شروع ہوچکا ہے، ٹیسٹ میں قیادت سرفراز احمد کو سونپنے کا امکان ہے، بابر اعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھاتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تینوں طرز میں الگ کپتانوں کے تقرر پر غور شروع ہو چکا، ٹیسٹ میں قیادت سرفراز احمد کو سونپنے کا امکان ہے, بابر اعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھاتے رہیں گے۔شان مسعود کو ون ڈے میں کپتان بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں،اسی لیے انھیں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں نائب قائد کی ذمہ داری دی گئی البتہ بیٹرپر واضح کردیا گیا کہ پہلے وہ کارکردگی میں بہتری لائیں،اسی کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا،بصورت دیگر مختلف آپشنز دیکھے جائیں گے۔

Image Source: File

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم گذشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ نہ جیت سکی، اسے مسلسل4 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ سے بھی سیریز میں شکست ہوئی، اس دوران بابر اعظم کی انفرادی کارکردگی تو بہتر رہی مگر قیادت پر سوال اٹھائے گئے۔

Image Source: ESPN Cricinfo

اس حوالے سے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی سمجھتی ہے کہ ٹاپ بیٹر پر کام کا دباؤ بہت زیادہ ہے، بیٹنگ کے ساتھ انھیں قیادت کے معاملات بھی دیکھنا پڑتے ہیں، اسی لیے تینوں طرز میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور ہونے لگا ہے،بابر کو ٹی ٹوئنٹی میں قائد برقرار رکھا جائے گا، ان کی زیر قیادت قومی ٹیم نے گذشتہ سال ورلڈکپ کا فائنل کھیلا تھا۔ٹیسٹ میں ایک بار پھر سرفراز احمد کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، انہوں نے کیویز کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنائے اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ البتہ شان پر واضح کردیا گیا کہ انہیں اپنی انفرادی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، اگر ایسا نہ ہوا تو دیگر آپشنز پر غور ہوگا۔

دوسری جانب، نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے لیے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے پر کپتان بابر اعظم اور بعض سینئرز خوش نہیں ہیں، بابر کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین شان مسعود فرسٹ کلاس کرکٹ میں کچھ سالوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے، شان نے ٹی 20 انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم میں واپسی کی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی چیئرمین پی سی بی نے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا ہے مگر نائب کپتانی پر تنازع کے باعث ان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے ون ڈے میں لیگ اسپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے اس لیے شان مسعود کو نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شان مسعود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 25 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *