سرفراز احمد کی شاندار سنچری، پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی


0

چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے سابق کپتان سرفراز احمد کی بدولت کیوی ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 0-0 سے ڈرا ہوگئی۔

گرین کیپس 15 رنز اور کیوی ٹیم 1 وکٹ سے فتح سے دور رہی، خراب روشنی کے باعث میچ 3 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

Image Source: Screengrab

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے آج شاندار بیٹنگ کی اور سنچری اسکور کی، تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی کوششوں میں میچ کے آخری لمحات میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دی گئی 319 رنز کے چیلینجنگ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو شروع ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھے دن کھیل کے آخری سیشن میں صفر رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئی تھی۔جمعے کو پاکستان نے کھیل کا آغاز بغیر کوئی اسکور کے دو وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ آج کے پہلے سیشن میں پاکستان کو پہلا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 35 رنز کے مجموعی سکور پر 12 رنز بنا کر اش سودھی کا شکار بنے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم کو 27 رنز کے انفرادی سکور پر بریس ویل نے پویلین بھیج دیا۔

شان مسعود 35 رنز بنا کر جب پویلین لوٹ گئے تو پاکستان کا سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا اور لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ آسانی سے ٹیسٹ میچ جیت جائے گا۔اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور سعود شکیل نیوزی لینڈ باؤلنگ اٹیک کے سامنے بند باندھنے میں کامیاب ہوئے اور چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی پارٹنرشب قائم کی۔سعود شکیل 32 رنز بناکر بریس ویل کا شکار بنے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 274 رنز کے اسکور پر گری جب آغا سلمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Image Source: File

خیال رہے کہ اس سے  قبل کراچی میں ہی کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

جمعرات کو چوتھے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جس سے پاکستان کو 319 رنز کا ہدف ملا تھا۔اس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا اور بغیر کسی رن کے دو وکٹیں گر گئیں۔

Image Source: File

پاکستان کی آج گرنے والی تیسری وکٹ امام الحق کی تھی جن کو سودی نے 12 رنز پر بولڈ کیا۔پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے۔ بریسویل نے 27 رنز پر ان کا کیچ پکڑا۔ ان کے بعد شان مسعود بھی ہٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے 35 رنز بنائے تھے۔

میچ کے اختتام پر سرفراز احمد کو شان دار سنچری کے ذریعے پاکستان کو شکست سے بچانے پر میچ کے ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جبکہ سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج کی 118 رنز کی اننگز کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خواہش تھی ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر سنچری بناؤں، تمنا پوری ہوگئی، یہ میرے کیریئر کی بہترین سنچری تھی۔

علاوہ ازیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ابتدائی بلے بازوں کے غیر ذمے دارانہ کھیل کے سبب ایک منفی ریکارڈ قومی ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کو پہلے عبداللہ شفیق کے غیر ذمہ دارانہ شاٹ کی وجہ سے پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اسٹمپ ہو کر اعجاز پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔شان مسعود نے بھی ساتھی کھلاڑی کی غلطی سے سبق نہ سیکھا اور غیر ضروری طور پر قدموں کا استعمال کرتے ہوئے مائیکل بریسویل کی گیند پر اسٹمپ ہو کر پویلین کی راہ لی۔


ان دونوں کھلاڑیوں کے اس طرح آؤٹ ہونے کے نتیجے میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے ابتدائی دونوں کھلاڑی اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹے ہیں اور آج تک کھیل کی طویل تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔ اس ریکارڈ کے ساتھ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ اسٹمپ کرنے والے کیوی وکٹ کیپر ڈگ بریسویل نے بھی اپنا نام تاریخ میں درج کرالیا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format