مجھے میرے بچے وینا ملک سے واپس چاہئے، سابق شوہر اسد خٹک


0

جمعرات کے روز مشہور پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد بشیر خٹک نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ’غیر قانونی طور پر‘ اپنے بچوں کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر وینا ملک پر 500 کڑوڑ روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

اسد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وینا ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ غیر قانونی طور پر بچوں کو پاکستان اسمگل کیا۔ اسد بشیر خٹک کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کی خاطر سب کچھ برداشت کیا تھا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وینا کا اصل چہرہ سب کے سامنے لایا جائے۔

veena malik
Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق ، پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو اسد خٹک نے ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت نہ دینے پر 500 کڑوڑ روپے کے نوٹس کا کیس دائر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پر خٹک نے انکشاف کیا کہ وہ قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہیں۔ دبئی کی عدالت نے بھی ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، لیکن وینا بچوں سمیت ملک سے فرار ہوگئیں۔

اسد خٹک کے مطابق ، انکو اور انکے گھر والوں کو بھی ہراساں کیا گیا، جس کی وجہ سے ان کا کیریئر برباد ہو گیا۔ اس دوران انہوں نے مزید بتایا کہ انسان کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہے، اور وینا نے مجھے میری اولاد سے دور کردیا ہے۔


اسد خٹک نے انکشاف کیا کہ ان کے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔ وینا نے نہ صرف مجھ سے دھوکہ کیا بلکہ بچوں کو پاکستان لاکر دبئی کی حکومت کو بھی دھوکہ دیا۔ “اب عدالت میں انھیں ان سب چیزوں کا جواب دینا ہوگا۔ دو امریکی شہریوں کو دبئی سے پاکستان کس طرح اسمگل کیا گیا، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بچوں کے دستاویزات دیکھاتے ہوئے، خٹک نے پاکستان کی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے ، اور دیگر ایجنسیوں سے درخواست کی کہ وہ وینا کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ وینا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالیں اور انکے بچوں ابراہیم اور امل کو فوری ان سے ملوائیں۔

انہوں نے اپنے بچوں کو پاکستان لانے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا اور پوچھا ہے کہ ، “ان کے پاسپورٹ کس نے اور کب بنائے؟”

خٹک نے بتایا کہ وینا ملک کا اصل نام زاہدہ ہے اور انھوں نے وینا کو طلاق دے دی تھی، لیکن عدالت کی طرف سے انھیں بچوں سے ملنے کا حق حاصل ہے اور وہ ہر قسم کی قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ نوٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ کو اپنے کیے پر معافی مانگنے، اوراس تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

دوسری طرف وینا ملک نے بھی اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ انہیں قانون اور شریعت کے مطابق اپنے بچوں کو رکھنے کی سرپرستی حاصل ہے۔ ٹویٹ میں، انہوں نے وستاویزات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ والدہ کے پاس بچوں کی تحویل کا حق ہے جبکہ وینا کے سابقہ شوہر نے ان کے دعوے کو مسترد کردیا اور ایک اور دستاویز بھی شیئر کیں ہیں ۔

واضح رہے وینا ملک اور اسد خٹک نے 2013 میں شادی کی تھی ، تاہم دونوں 2017 میں الگ ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *