مفتی قوی کی ایک اور نا زیبا ویڈیو وائرل


0

مفتی قوی اس سے پہلے بھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیلئے مشہور ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہے۔

Mufti Qavi  Video Viral

اس سے قبل مفتی عبد القوی کا مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ چلتا رہا جسکے بعد ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ بھی کئی ویڈیوز وائرل ہوگئی

ماڈل قندیل بلوچ اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے بعدمفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی ایک پارٹی میں موجود ہیں اور وہ پارٹی میں موجود خواتین کیساتھ نامناسب انداز میں دکھائی دے رہے ہیں

Mufti Qavi Video Viral

 ویڈیو کو صارفین مختلف تبصروں کیساتھ شیئر کررہے ہیں، کسی نے کہا کہ مفتی قوی دنیا میں ہی حوریں تلاش کررہے ہیں تو کسی نے کہا کہ ان کے نام کیساتھ مفتی لگانا بھی گناہ قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی تو مفتی قوی جی رہا ہے ، ہم تو بس سانسیں لے رہے ہیں

خیال  رہے کہ ماضی میں جب ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ جب مفتی قوی کی سیلفیاں منظر عام پر آئی تھیں تو انہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اس کے بعد مفتی قوی کی ویڈیوز و تصاویر حریم شاہ کے ساتھ بھی سامنے آئی تھیں جن کے حوالے سے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ حریم شاہ دوسروں کی عزت اور شہرت سے کھیلنا چاہ رہی ہے جو ان کا مشغلہ ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *