صحت کاملہ کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔ مولانا طارق جمیل


0
Maulana Tariq Jameel health condition

مولانا طارق جمیل مذہبی دنیا کا وہ نام ہے جس کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ دینی معاملات میں ان کی علم و قابلیت انتہائی وسیع ہے۔ مولانا طارق جمیل نے نرم لہجے اور شیریں زبان سے کئی بڑے بڑے ناموں کے دل بدلے ہیں۔ آج دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دین کی ہدایت حاصل کرنے کے بعد اب ناصرف ان کے بتائے ہوئے طریقے پر زندگی بسر کررہے ہیں بلکہ ان سے محبت بھی بے انتہاء رکھتے ہیں۔

البتہ کل اچانک مولانا طارق جمیل صاحب کی صحت کے حوالے سے آنے والی ایک خبر نے کافی لوگوں پریشانی اور غم میں مبتلا کردیا تھا۔ مولانا عمران بشیر نے ٹوئیٹر کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر میں گرگئے ہیں۔ 2 گھنٹے تک خون بہتا رہا ہے ۔ ان کی طبعیت کافی خراب ہے۔ لوگ دعا کریں۔

یہ خبر ان سے محبت کرنے والوں کے لئے قحط بن کر ثابت ہوئی۔ لوگوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے ناصرف دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اب سے کچھ دیر قبل مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہوجانے کی وجہ سے چوٹ آئی تھی اور اب آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹوئیٹر پر تمام لوگوں سے صحت کاملہ کیلئے درخواست کی ہے۔

دوسری جانب ٹوئیٹر پر مولانا طارق جمیل کی صحت کے حوالے سے پوسٹ آنے کے کچھ ہی وقت بعد مولانا صاحب سے محبت کرنے والوں کی جانب سے اچھی صحت، لمبی عمر اور ان کا سایہ مسلمانوں کے سروں پر قائم رہنے کی دعا کی گئی۔

یاد رہے اگر انٹرنیٹ کی دنیا کی بات کرلی جائے تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بعد مولانا طارق جمیل کی دینی ویڈیوز دنیا بھر میں سنی جاتی ہیں۔ مولانا صاحب فرقہ واریت جیسی تمام چیزوں کے سخت خلاف ہیں۔ ساتھ ہی مولانا طارق جمیل کو “دی مسلم 500” کے ایڈیشن 2013/14 میں مقبول ترین مقررین کی فہرست میں نمایاں حیثیت کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *