موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے والد کا نیا انکشاف


0

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے والد اکبر ملہی کا حیران کن انکشاف، کہا کہ میرے بیٹے نے گرفتاری خود دی ہے اسے پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے حوالے سے دو روز قبل پولیس کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا کہ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے ابتدائی طور پر فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا گیا جہاں ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی بعدازاں اگلے روز ملزم عابد کو پولیس کی جانب سے عدالت میں کیا گیا جہاں عدالت نے مرکزی ملزم عابد ملہی کا 14 روزہ ریمانڈ پولیس کو دے دیا۔

Image Source: Propakistani.pk

مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کو ابھی چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ اچانک ملزم کے والد اکبر ملہی کا ایک ویڈیو آیا جس میں انہوں نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عابد شام ساڑھے 6 بجے مانگا منڈی یعنی گھر آیا تھا، اس کے گھر آنے پر ہم نے پولیس کو خود سے اطلاع فراہم کی۔

اس دوران ملزم کے والد اکبر ملہی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم عابد ملہی نے فون کرکے خود گرفتاری دینے کی خواہش ظاہر کی تھی. جس کے بعد عابد کو ایک مقامی شہری خالد بٹ کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ ملزم عابد ملہی کو شہری خالد بٹ کی گاڑی میں ہی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے مرکزی دفتر بھجوایا۔

مرکزی ملزم عابد ملہی کے والد اکبر ملہی کے جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں مطالبہ کیا گیا کہ عابد کی گرفتاری کے بعد اب ہمارے گھر کی خواتین کو بھی رہا کیا جائے۔

واضح رپے دو روز قبل پولیس کی جانب سے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کک دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی معاونت کی اور سائنٹیفک طریقے بھی استعمال کئے گئے، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس کی اس زبردست کارکردگی کے عوض وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے موٹروے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا المناک واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گجرانوالہ سفر کر رہیں تھیں۔ لیکن موٹروے پر خاتون کی گاڑی کا پیڑول ختم ہوگیا، جس پر انہوں نے اپنے رشتہ دار کو فون کیا جو پیڑول لیکر آرہے تھے کہ اچانک اس دوران دو افراد ( شفقت اور عابد) ڈکیتی کی غرض سے وہاں آگئے بعدازاں ملزمان نے ڈکیتی کے بعد موٹروے سے نیچے جھاڑیوں میں لے جاکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *